فاسٹ فوڈ کا تعلق موثاپے، ذیابطیس اور امراض قلب سے تو جوڑا ہی جاتا ہے لیکن حال ہی میں ہونے والی تحقیق سے انکشاف ہوا ہے کہ فاسٹ فوڈ انسان کی قوت مدافعت کو بھی متاثر کرتی ہے۔
لندن کے فرانسز کرک انسٹی ٹیوٹ میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق برگر، چکن نگٹس اور اس نوعیت کے دیگر پراسسیس ٖکھانوں سے دنیا بھر میں آٹو ایمیون سسٹم نامی بیماری میں اضافہ ہو رہا ہے۔
ریسرچرز کا کہنا ہے کہ اس بیماری میں لوگوں کا مدافعتی نظام کنفیوز ( ابہام کا شکار) ہوجاتا ہے اور صحت مند خلیات اور جسم پر حملہ آور ہونے والے وائرس جیسے اجسام میں تمیز نہیں کر پاتا۔
اس تحقیق کی سربراہی کرنے والے جیمز لی کہنا ہے کہ فاسٹ فوڈ غذاؤوں میں فائبر( ریشے) جیسے اہم غذائی اجزا موجود نہیں ہوتے جس کی وجہ سے انسانی جسم کا مائیکرو بایوم( انسانی آنتوں میں موجود مائیکرو اجسام کا مجموعہ جو جسم کو وائرس کے حملے سے بچانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے ) متاثر ہوتا ہے۔
آٹو ایمیون بیماری کے نتیجے میں ذیابطیس ٹائپ 1، جوڑوں کے درد، اسکلیروسز( ایک بیماری جس میں جسم خود اپنے ہی ٹشوز اور اعضاء پر حملہ کرتا ہے) جیسی بیماریاں لاحق ہوجاتی ہے۔
تحقیق کے مطابق مغربی اقوام میں تقریبا 40 سال آٹو ایمیون بیماری میں اضافہ دیکھنے میں آیا تھا لیکن اب یہ بیماری مشرق وسطی اور مشرقی ایشیا کو بھی اپنی لپیٹ میں لے رہی ہے جس کی سب سے بڑی ان خطوں میں فاسٹ فوڈ کا بڑھتا ہو استعمال ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
