Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

مرد حضرات جلد کی حفاظت سے بیزارکیوں؟

Now Reading:

مرد حضرات جلد کی حفاظت سے بیزارکیوں؟

جلد نے انسانی جسم کو ایک کپڑے کی طرح ڈھانپ رکھا ہے اور یہی جسم کا سب سے بڑا عضو بھی کہلاتا ہے جس طرح آپ بیماری کی صورت میں اپنا خیال رکھتے ہیں اسی طرح جلد کی حفاظت بھی ضروری ہے۔ اس سلسلے میں خواتین مردوں کے مقابلے میں کافی محتاط رویہ رکھتی ہیں وہ نہ صرف اس کا خیال رکھتی ہیں بلکہ اسے مزید بہتر بنانےکے لیے کئی طرح کے ٹوٹکے بھی آزماتی ہیں مگر مرد حضرات اس جانب بلکل توجہ نہیں دیتے۔

اگر آپ ابھی تک اپنی جلد کے بارے میں سنجیدہ نہیں ہیں تو اب ہو جائیں، آپ کو بہت زیادہ نہیں بلکہ چند عادات اپنانا ہوگی جس کے دیرپا نتائج آپ کو خود نظر آئیں گے۔ اور جب آپ کی جلد صاف اور بے داغ ہوگی تو آپ خود بھی اچھا محسوس کریں گے۔

کلینزنگ

مرد حضرات کی بڑی تعداد دن کے آغازپر صابن یا کسی بھی فیس واش سے منہ دھوتی ہے مگر رات میں نہیں، آج سے رات سونے سے قبل صابن سے منہ دھونے کو اپنی عادت بنا لیں تاکہ دن بھر کا گردوغبار دھل جائے ورنہ یہ آپ کے پورز میں جاکر جم جائے گا۔

Advertisement

اگر آپ حساس جلد کے مالک نہیں ہیں تو شیوکرنے سے پہلے فومنگ کلینزراستعمال کریں تاکہ چہرے پر جمی چکنائی صاف ہوجائے۔ اگر آپ چکنی جلد رکھتے ہیں توصبح شیو کرنے سے قبل گرم پانی میں تولیہ بھگو کر اس سے چہرہ صاف کریں اس کے بعد ٹھنڈے پانی سے چہرہ دھو لیں، آپ کافی فریش محسوس کریں گے۔

مرمت

فضائی آلودگی، سگریٹ نوشی، انڈسٹریل کیمیکل اور سورج کی مضر شاعیں جلد کو نقصان پہنچاتی ہیں اور جھریوں اور جھائیوں کا سبب بنتی ہے اگر آپ کی عمر 30 سال سے زائد ہے تو سونے سے قبل وٹامن سی سے بھرپور کریم کا استعمال ان کا بہترین حل ہے۔

موئسچرائز

دن کے آغاز پر اپنے اینٹی آکسیڈینٹ سیرم کے ساتھ ایسے موئسچرائز جس کا ایس پی ایف 30 ہوساتھ استعمال کریں۔ سن اسکرین صرف ساحل سمندر، آئوٹ ڈور اسپورٹس کے لیے ہی لازمی نہیں ہے بلکہ جب بھی گھر سے باہر جائیں اسے لگانا نہ بھولیں۔

جبکہ رات میں سن اسکرین کے بغیر موئسچرائزراستعمال کریں۔ اگر آپ کی جلد خشک نہیں ہے تو پھر اسے استعمال نہیں کریں۔

Advertisement

جلد کی مناسبت سے پروڈکٹ کا انتخاب کریں

 مردوں کی جلد کسی حد تک موٹی اور چکنی ہو تی ہے، تو کسی بھی پروڈکٹ کی خریداری سے قبل یہ جاننا ضروری ہےکہ آپ کی جلد کس طرح کی ہے اور اسی کو دیکھتے ہوئے پروڈکٹ خریدیں۔

مردوں کی جلد کی حفاظت کے لیے بنائے جانے والی تمام ہی پروڈکٹ بہترین ہو تی ہیں مگر بہت سی جلد کی محافظ پروڈکٹس مردوخواتین دونوں کے لیے موزوں رہتی ہیں تو اپنے آپ کو خاص مردوں کی پروڈکٹس کے لیے محدود نہ رکھیں. آپ دونوں طرح کی پروڈکٹس استعمال کر سکتے ہیں جو آپ کی جلد کے لیے بہترہو۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہماری ملازمت دماغی صحت کے لیے کتنی اہم ہوتی ہے؟ جانیے
ناشتے میں کیا کھانا سب سے زیادہ صحت مند ہے؟
وہ غذائیں جو بچوں کو ہرگز نہیں دینی چاہیے!!!
خبردار!!! ’ویپنگ‘ کرنے والے افراد کے لئے تشویشناک خبر آگئی
پلاسٹک کے ننھے ذرات جسم کے اندر جانے سے کیا ہوتا ہے؟ نئی تحقیق نے سب کو حیران کردیا
عمر بڑھنے کے باوجود خود کو جوان رکھنا چاہتے ہیں تو یہ طریقہ آزمائیں!
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر