Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران خان اس صدی کے بہترین لیڈر ہیں،عالیہ حمزہ

Now Reading:

عمران خان اس صدی کے بہترین لیڈر ہیں،عالیہ حمزہ
عالیہ حمزہ ملک

پارلیمانی سیکرٹری عالیہ حمزہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان  اس صدی کے بہترین لیڈر ہیں۔

پارلیمانی سیکرٹری عالیہ حمزہ نے معاشی بہتری کے اعشاریے پیش کر دیے ہیں، عالیہ حمزہ نے کہا کہ  موجودہ حکومت میں معیشت بہتری کے راستے پر گامزن ہوئی ہے۔

 عالیہ حمزہ کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت پر معیشت تباہی کے بلیم گیم کرنے والوں کو میرا کھلا چیلنج ہے،  گزشتہ ادوار اور موجودہ حکومت کی معاشی صورت حال پر مناظرہ کرنے کو تیار ہوں۔

 عالیہ حمزہ نے کہا کہ کورونا کے باوجود مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں لیسٹڈ بزنس کا سالانہ منافع 59 فیصد ہوا جبکہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے 250 ارب کا ریکارڈ منافع کیا اور 10 سالہ ریکارڈ توڑا۔

عالیہ حمزہ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی بہتر پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان میں ٹیکس ٹو جی ڈی پی کم ہو رہا ہے۔

Advertisement

 عالیہ حمزہ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت 10سال پہلے آتی تو ہر بندے کے پاس اپنا گھر ہوتا، پاکستان کی جی ڈی پی گروتھ 3.98 فیصد سے 5 فیصد تک لے کر جائیں گے۔

عالیہ حمزہ نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں ہر سال منی بجٹ آیا، موجودہ حکومت نے ٹیکس ٹارگٹ سے287 ارب روپے زیادہ کولیکشن کی۔

 عالیہ حمزہ نے کہ پہلی دفعہ عوامی ٹیکسز کا پیسہ سرے محل اور ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کے بجائے عوام پر خرچ ہو رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ملک میں کرپشن کا باب بند کیا ہے، عمران خان نے سمندرپار پاکستانیوں کو انکا حق دلایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  مجھے فخر ہے کہ عمران خان میرے اور عوام کے لیڈر ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چوتھا ٹی ٹوئنٹی، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 4 رنز سے شکست دے دی
نیول چیف نویداشرف کی چین میں منعقدہ19ویں ویسٹرن پیسیفک نیول سمپوزیم میں شرکت
خیبر میں سیکیورٹی فورسزکی کارروائی، تین دہشت گرد جہنم واصل
ایشیائی ترقیاتی بینک کی کلائمٹ فنانسنگ 23.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئی
سگریٹ ٹیکس میں اضافے سے فروخت میں کمی کا رجحان
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر