Advertisement
Advertisement
Advertisement

شہزاد اکبر وکالت کے کیریر کو زیادہ وقت دینا چاہتے ہیں، شہباز گل

Now Reading:

شہزاد اکبر وکالت کے کیریر کو زیادہ وقت دینا چاہتے ہیں، شہباز گل
Advertisement

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ شہزاد اکبر وکالت کے کیریر کو زیادہ وقت دینا چاہتے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ایک بیان میں شہباز گل کا کہنا تھا کہ شہزاد اکبر صاحب نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اپنے وکالت کے کیریر کو زیادہ وقت دینا چاہتے ہیں، اس کے ساتھ ساتھ وہ پی ٹی آئی کی جماعتی سرگرمیوں میں بھی حصہ لیتے رہیں گے۔

Advertisement

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ ہم ان کے اس نئے سفر کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے مشیر برائے احتساب و داخلہ امور شہزاد اکبر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں شہزاد اکبر نے کہا کہ انہوں نے مشیر کی حیثیت سے اپنا استعفیٰ وزیر اعظم کو پیش کردیا ہے۔

Advertisement

شہزاد اکبر نے کہا کہ مجھے پوری امید ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی کے منشور کے مطابق احتساب کا عمل جاری رہے گا۔

پی ٹی آئی کے رہنما کا کہنا تھا کہ اپنے عہدے سے استعفے کے باوجود میں اپنی جماعت کے ساتھ وابستہ رہوں گا اور قانون کے طالب علم کی حیثیت سے اپنا کردار ادا کروں گا۔

یاد رہے کہ تحریک انصاف کی حکومت آنے کے بعد سے ہی شہزاد اکبر وزیر اعظم کے مشیر برائے احتساب تھے تاہم بعد میں انہیں داخلہ امور کا مشیر بھی بنا دیا گیا تھا۔

Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں کی جائےگی، چیف جسٹس
وزیر اعظم سے آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے وفد کی ملاقات
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا دے دیا
نوڈیرو ہاؤس اور ریسٹ ہاؤس لاڑکانہ صدر مملکت کی سرکاری رہائش گاہ قرار
ای سی ایل کمیٹی کی سربراہی کسی وفاقی وزیر کو نہ دینے کا فیصلہ
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

اگلی خبر