Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

مردوں کیلیے شادی نہ کرنے کے حیران کن نقصانات، ماہرین نے خبردار کردیا

Now Reading:

مردوں کیلیے شادی نہ کرنے کے حیران کن نقصانات، ماہرین نے خبردار کردیا
حق مہر

حق مہر

ایک تحقیق سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ تنہا زندگی گزارنے والی خواتین کے مقابلے میں مردوں کو زیادہ نقصان کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور ان میں امراض قلب میں مبتلا ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ 

غیر ملکی خبررساں ادارے کی جانب سے پبلش کی جانے والی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ شادی نہ کرنے کے بے پناہ نقصانات ہوتے ہیں اور خاص طور پر کنوارے لوگوں کو صحت کے مسائل کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

اب ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ شادی نہ کرنے سے مرد کو زیادہ نقصانات کا سامنا کرنا پڑتا ہے.

ڈنمارک کی کوپن ہیگن یونیورسٹی میں 4 ہزار 835 لوگوں کو شامل کیا گیا اور ان کے خون کے نمونے لیے گئے جس کے ذریعے ان کے جسم میں ورم کی مجموعی سطح کا جائزہ لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: امراض قلب کے مریض میں جانور کا دل لگانے کا کامیاب تجربہ

Advertisement

کوپن ہیگن یونیورسٹی کے پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمںٹ میں ریسرچ ایسوسی ایٹ ڈاکٹر کرولینا ڈیوڈسن نے کہا کہ تحقیق کے نتیجے میں ہمیں پتہ چلا کہ جن مردوں کی شادیاں نہیں ہوئی اور وہ گزشتہ ایک سال سے تنہا زندگی گزاررہے ہیں یا پھر ان کے درمیان بریک اپ ہوگیا ہے، ان مردوں میں ورم کی سطح نمایاں دکھائی دی۔

انہوں نے کہا کہ بریک اپ کے باوجود ورم کی یہ سطح خواتین میں نمایاں دکھائی نہیں دی اور ان میں ایسا کوئی اثر ہمارے علم میں نہیں آیا جس سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ غیرشادی شدہ مردوں کو ورم کا سامنا کرنا پڑتا ہے جو امراض قلب کی بنیادی وجہ ہوتی ہے۔

ڈاکٹر ڈیوڈسن نے کہا کہ تحقیق میں حصہ لینے والی غیر شادی شدہ یا بریک اپ کے بعد تنہا زندگی گزارنے والی خواتین میں ورم کی سطح نمایاں دکھائی نہ دینے کی وجہ یہ بھی ہوسکتی ہے کہ اس تحقیق میں مردوں کے مقابلے میں بہت کم خواتین نے حصہ لیا۔

یہ بھی پڑھیں: امراضِ قلب میں سوزش کا کردار سمجھنے میں اہم پیشرفت

انہوں نے کہا کہ تحقیق میں حصہ لینے والے غیرشادی شدہ مردوں میں ورم کی سطح ایک دوسرے سے بہت مختلف ہوسکتی ہے لیکن اس کے لیے بہت ایڈوانس طریقہ اختیار کرنا پڑتا جو اس تحقیق میں نہیں کیا گیا۔

واضح رہے ایک تحقیق سے یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ شادی شدہ جوڑوں میں ہائی بلڈ پریشر، کولیسٹرول اور ذیابیطس ٹائپ ٹو سے موت کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خواتین زیادہ خراٹے لیتی ہیں یا مرد؟ نئی تحقیق نے سب واضح کردیا
ہمیشہ جواں نظر آنا چاہتے ہیں تو یہ معمولی ساعمل اپنائیں
خواتین معالج سے علاج موت کے خطرے کو کم کرتا ہے، تحقیق
بے وقت کی بھوک میں کیا کھائیں، جو صحت بڑھائے
کافی پینے کے ان نقصانات سے واقف ہیں؟
40 دن صرف مالٹے کا جوس پینے والی خاتون کے ساتھ اچانک کیا ہوا؟ ڈاکٹر حیران
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر