انسانی حقوق کی وفاقی وزیر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ جدید قوانین کے ساتھ مزدوروں کے لیے الگ سے وزارت ہونی چاہیے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے متعلق آگاہی ورکشاپ کا انعقاد ہوا جس سے وفاقی شیریں مزاری نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد مزدوروں کے قوانین سے متعلق صوبوں کے مابین باہمی روابط کے مسائل سامنے آئے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مزدروں کے حقوق کے لیے مکمل وزارت کا ہونا لازمی ہے، جدید قوانین کے ساتھ مزدوروں کے لیے الگ سے وزارت ہونی چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ قوانین پر عمل درآمد کے لیے ریاست کو انتہا پسندی کے خلاف سخت ردِ عمل دینا ہوگا، صوبوں سے اعداد و شمار لے کر یو این ڈی پی کے تعاون سے ڈیٹا بیس بنا رہے ہیں، صحیح اعداد و شمار کی پرکھ کے بعد پالیسی بنائیں گے۔
انسانی حقوق کی وفاقی وزیر شیریں مزاری نے مزید کہا کہ پاکستان میں قانون پر عمل درآمد کرانا کسی چیلنج سے کم نہیں۔
ورکشاپ میں ڈاکٹر شفقت منیر نے صحافیوں کو میڈیا کے قوانین و ضوابط پر بریفنگ دی، میڈیا رپورٹ کرتے وقت پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کو ملحوظ خاطر رکھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News