بھارت کی عظیم گلوکارہ لتا منگیشکر کے ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ انہیں دعاؤں کی سخت ضرورت ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عظیم گلوکارہ لتا منگیشکر کو اسپتال میں آج 16واں دن ہے، انہیں 8 جنوری کو انہیں کورونا پازیٹیو اور نمونیا کی شکایت ہونے کے بعد ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔
92 سالہ لتا منگیشکر کی عمر اور صحت کا خیال رکھتے ہوئے انہیں آئی سی یو میں ڈاکٹروں کی سخت نگرانی کے تحت رکھا گیا ہے جبکہ گزشتہ دن لتا منگیشکر کی صحت میں سدھار بھی دیکھا گیا تھا۔
لیکن حال ہی میں لتا منگیشکر کے ڈاکٹر پرتیت سمدانی نے کہا ہے کہ انہیں دعاؤں کی سخت ضرورت ہے، جس کے بعد سے مداح ان کی صحت سے متعلق پریشان ہیں۔
ڈاکٹر پرتیت سمدانی نے اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ کل سے ان کی طبعیت میں سدھار ہے، لیکن انہیں آئی سی یو میں نگرانی میں رکھا گیا ہے، ان کے جلد صحتیاب ہونے کے لئے دعا کریں‘۔
ڈاکٹر پرتیت سمدانی کے اس ٹوئٹ کو اسمراتی ایرانی نے ری ٹوئٹ کیا اور لکھا ’لتا دیدی کی فیملی کی طرف سے گزارش کی ہے کہ افواہیں نہ پھیلائیں۔
انہوں نے مزید لکھا کہ وہ علاج سے متعلق اچھا ردعمل ظاہر کر رہے ہیں ، وہ جلد ٹھیک ہوکر گھر لوٹیں گی، کسی بھی طرح کی قیاس آرائیوں سے بچیں اور لتا دیدی کے جلد ٹھیک ہونے سے متعلق دعا جاری رکھیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ برس لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکر نے اپنی 92 ویں سالگرہ منائی تھی ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
