Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

اس سال اوورسیز پاکستانیوں نے 31 ارب ڈالر پاکستان بھیجے، فواد چوہدری 

Now Reading:

اس سال اوورسیز پاکستانیوں نے 31 ارب ڈالر پاکستان بھیجے، فواد چوہدری 

وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین  نے کہا ہے کہ اس سال اوورسیز پاکستانیوں نے 31 ارب ڈالر پاکستان بھیجے۔

وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے دبئی ایکسپو 2020ء میں پاکستان فلم فیسٹیول کے آغاز کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں، انہوں نے اس سال 31 ارب ڈالر پاکستان بھیجے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ یو اے ای سے پاکستانیوں نے روشن ڈیجیتل پاکستان کے ذریعے سب سے زیادہ رقوم وطن بھیجیں، اوورسیز پاکستانیوں کا پاکستان کی معیشت میں بڑا حصہ ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ جس طرح اوورسیز پاکستانیز پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، عمران خان بھی اسی طرح سمندر پار پاکستانیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

 چوہدری فواد حسین نے کہا کہ ہم ہر وہ کام کریں گے جس سے پاکستانی پاسپورٹ کی عزت بڑھے، ہندوستان سے جو لوگ یہاں موجود ہیں ہم انہیں بھی خوش آمدید کہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مودی جی سے کہنا چاہتا ہوں کہ تم اپنے عقیدوں کے نیزے ہر دل میں اتارتے جاتے ہو، ہم لوگ محبت والے ہیں تم خنجر کیوں لہراتے ہو، ہم محبت والے لوگ ہیں، امن کی بات کرتے ہیں، ہم اس خطے کو آگے لے کر چلنا چاہتے ہیں۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان اور بھارت کے عوام امن و آشتی کے ساتھ رہیں، آج یہاں متحدہ عرب امارات سے بہت سے لوگ آئے جو امن کی نشانی ہے، میوزک، کلچر اور کرکٹ ہمیں ایک دوسرے سے جوڑتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایکسپو میں ہم کل 11 پاکستانی فلمیں پیش کر رہے ہیں، تمام پاکستانی کل سے پاکستان پویلین روزانہ کی بنیادوں پر آئیں، ہر روز ایک نئی پاکستانی فلم آپ کی منتظر ہوگی۔

واضح رہے کہ 21 جنوری سے 26 فروری تک 11 پاکستانی فلمیں پاکستانی انکلوژر میں دکھائی جائیں گی۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایرانی صدر کی روانگی کے بعد کراچی کی بند سڑکیں کھول دی گئیں
ایرانی صدر کا دورہ پاکستان مکمل؛ واپس ایران روانہ
وزیراعظم شہباز شریف سے چین کے اعلیٰ سطح کے وفد کی ملاقات
سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک
گورنرسندھ نےایرانی صدرابراہیم رئیسی کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دی
سودی نظام کے خاتمے کا مرحلہ وار سلسلہ جاری ہے، وزیرخزانہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر