Advertisement
Advertisement
Advertisement

شدید دھند، موٹروے ایم 2، ایم 4، ایم 5 بند

Now Reading:

شدید دھند، موٹروے ایم 2، ایم 4، ایم 5 بند
Advertisement

شدید دھند کے باعث موٹروے ایم 2، ایم 4، ایم 5 بند کردیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ملتان سے روہری تک اور عبدالحکیم سے پنڈی بھٹیاں تک شدید دُھند کے باعث موٹروے بند کردیا گیا ہے۔

اسکے علاوہ اسلام آباد  سے شیخو پورہ تک بھی شدید دُھند کے باعث موٹروے بند ہے۔

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ عوام سے گزارش ہے کہ دھند کے موسم میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور  گاڑیوں میں فوگ لائٹس  کا استعمال کریں۔

موٹروے پولیس کے مطابق  دھند کے موسم میں گاڑیوں میں درمیانی فاصلہ  عام حالات کی نسبت زیادہ رکھیں جبکہ سفر شروع کرنے سے پہلے اور دوران سفر  مدد کی صورت میں ہیلپ لائن 130 سے مدد لی جاسکتی ہے۔

Advertisement

اسموگ،  فوگ یعنی دھند اوراسموگ یعنی دھویں سے ماخوذ ایک اصطلاح ہے، یہ ایک فضائی آلودگی ہے، جو انسان کی دیکھنے کی صلاحیت کو کم کردیتی ہے۔

ماہرین کے مطابق موسم گرما جانے کے ساتھ ہی جب دھند بنتی ہے تو یہ فضا میں پہلے سے موجود آلودگی کے ساتھ مل کر اسموگ بنا دیتی ہے۔

اس دھویں میں کاربن مونو آکسائیڈ، نائٹروجن آکسائیڈ، میتھین اور کاربن ڈائی آکسائیڈ جیسے زہریلے مواد شامل ہوتے ہیں۔

دسمبر1952ء میں لندن میں فضائی آلودگی کی لہر کو’گریٹ اسموگ‘ کے نام سے یاد کیا جاتا ہے، لندن میں آلودہ دھند کی وجہ سے12ہزار سے زائد افراد اپنی زندگی کی بازی ہار گئے تھے۔

Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم سے نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کی ملاقات
وفاقی کابینہ نے 24 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دے دی
الیکشن کمیشن سندھ نے سینیٹ کے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی
نقل کی روک تھام کا جائزہ، وزیر تعلیم کا مختلف اسکولوں کا اچانک دورہ
حکومت آئی ٹی برآمدات کے اضافہ کے لئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے، شزہ فاطمہ
عید الفطر پر چلنے والی خصوصی 4 ٹرینوں کے شیڈول کا اعلان
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

اگلی خبر