Advertisement
Advertisement
Advertisement

لاہور ایئرپورٹ سے جانے والی مختلف پروازیں تاخیر شکار، فلائٹ شیڈول متاثر

Now Reading:

لاہور ایئرپورٹ سے جانے والی مختلف پروازیں تاخیر شکار، فلائٹ شیڈول متاثر
Advertisement

لاہور کے علامہ اقبال ایئرپورٹ سے جانے والی مختلف پروازیں دھند کے باعث تاخیر شکار ہوگئی ہیں جس کے وجہ سے فلائٹ شیڈول متاثر ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال ایئرپورٹ پر دوحہ سے لاہور آنے والی پرواز کیو آر 620 تاخیر کا شکار ہوگئی ہے۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق استنبول سے لاہور آنے والی پرواز ٹی کے 714 تاخیر کا شکار ہے جبکہ شارجہ سے لاہور آنے والی پرواز پی اے 413 بھی تاخیر کا شکار ہے۔

اس کے علاوہ راس الخیمیہ سے لاہور آنے والی پرواز جی نائن 852 تاخیر کا شکار ہوگئی ہے جبکہ کراچی سے لاہور آنے والی پرواز پی اے402 بھی تاخیر کا شکار ہے۔

ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ کولمبو سے لاہور آنے والی پرواز یو ایل 185 منسوخ ہوگئی ہے جبکہ کراچی سے لاہور آنے والی پرواز پی کے 304 بھی منسوخ ہے۔

Advertisement

خیال رہے کہ لاہور سے دوحہ جانے والی پرواز کیو آر 621 اور استنبول جانے والی پرواز ٹی کے 715 بھی تاخیر کا شکار ہے۔

واضح رہے کہ صوبائی دارالحکومت لاہور میں جزوی دھند اور سردی کا راج برقرار ہے جس کے باعث ٹریفک سست روی کا شکار ہے، موٹروے کو مختلف مقامات پر ٹریفک کے لئے بند کیا گیا ہے۔

شدید دھند کے باعث موٹروے ایم 2، ایم 4، ایم 5 بند کردیے گئے ہیں۔

 ملتان سے روہری تک اور عبدالحکیم سے پنڈی بھٹیاں تک شدید دُھند کے باعث موٹروے بند کردیا گیا ہے۔

اسکے علاوہ اسلام آباد  سے شیخو پورہ تک بھی شدید دُھند کے باعث موٹروے بند ہے۔

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ عوام سے گزارش ہے کہ دھند کے موسم میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور  گاڑیوں میں فوگ لائٹس  کا استعمال کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا
پاکستان اور آذربائیجان کے مابین برادرانہ تعلقات ہیں، شزہ فاطمہ
سعودی عرب میں کام کرنے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری
ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری
ملٹی نیشنل سگریٹ کمپنیوں کی جانب سے کم ٹیکسز اداکرنے کے حوالے سے رپورٹ جھوٹ پر مبنی قرار
یکم اپریل سے پیٹرول مہنگا، ڈیزل معمولی سستا ہونے کا امکان
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

اگلی خبر