Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

افریقی ملک برکینا فاسو میں فوجی بغاوت، صدر زیر حراست

Now Reading:

افریقی ملک برکینا فاسو میں فوجی بغاوت، صدر زیر حراست
افریقا میں باغی فوجیوں نے صدر کو حراست میں لے لیا

مغربی افریقا میں واقع ملک برکینا فاسو میں باغی فوجیوں نے صدر روک مارک کرسٹیائن کو حراست میں لے لیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق باغی فوجیوں نےمتعدد فوجی بیرکس پر بھی قبضہ کرلیا ہے۔ جب کہ گزشتہ روز صدارتی محل کے اطراف شید فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں تھی۔

رپورٹ کے مطابق دارالحکومت سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق صدر روک مارک کے بیڑے میں شامل متعدد گاڑیاں گولیوں سے چھلنی ہوگئی ہیں۔

ایک سفارت کار نے خبر ایجنسی کو بتایا ہے کہ صدر کو ان کے قریبی ساتھیوں سمیت فوجی کیمپ سے حراست میں لیا گیا ہے ۔ تاہم حکومت کی جانب سے ابھی تک اس واقعے کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔

Advertisement

یاد رہے کہ  مغربی افریقا میں واقع ملک برکینا فاسو 2015 سے خانہ جنگی کا شکار ہے اور اس کے پڑوسی ملک مالی میں موجود القائدہ اور داعش کے دہشت گرد متواتر برکینا فاسو کے شمالی وجنوبی علاقوں پر دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہیں۔

برکینا فاسو میں حکومت اور باغیوں کے درمیان جاری اس لڑائی میں اب تک 2 ہزار افراد ہلاک اور  14لاکھ سے زائد بے گھر ہوچکے ہیں۔

افریقا میں مسلح گروپوں کی جانب سے مذہبی اور نسلی بنیاد پر کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے مالی، برکینا فاسو اور نائیجر میں رہنے والی کمیونیٹیز سب سے زیادہ متاثر ہورہی ہیں۔

برکینا فاسو کی ناقص ہتھیاروں سے لیس حکومت تشدد کی اس لہر کو روکنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ گزشتہ سال حکومت کی مدد کے لیے وی ڈی پی کے نام سے رضا کار ملیشیا تشکیل دی گئی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مدینہ منورہ میں عمرہ و زیارت فورم کی سرگرمیاں
روس نے خلاء میں جوہری ہتھیار رکھنے کی قرارداد ویٹو کردی
بھارت میں انتخابات: مودی سرکار کا ہندوتوا نظریہ زور پکڑنے لگا
امریکہ کا طالبان رجیم کو تسلیم کرنے سے صاف انکار
دُنیا کے امیر ترین افراد کا پسندیدہ ملک کون سا ہے؟ جانیئے
بنگلہ دیش، شدید گرمی کی لہر، ہزاروں اسکول اور مدرسے بند، نماز استسقاء کے اجتماع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر