Advertisement
Advertisement
Advertisement

’بچہ لوگ گیم شو‘ آن ایئر ہونے سے پہلے ہی بچوں میں مقبول

Now Reading:

’بچہ لوگ گیم شو‘ آن ایئر ہونے سے پہلے ہی بچوں میں مقبول
بچہ لوگ گیم شو

بچہ لوگ گیم شو

احمد علی بٹ کی میزبانی میں شروع ہونے والا پروگرام ’بچہ لوگ گیم شو‘ آن ایئر ہونے سے پہلے ہی مقبول ہوگیا۔

 پاکستان کے نمبر ون چینل ’بول انٹرٹینمنٹ‘ پر نامور اداکار احمد علی بٹ کی میزبانی میں شروع ہونے والے ’’بچہ لوگ گیم شو‘‘ کے حوالے سے انتظار کی گھڑیاں ختم ہوگئیں اور بچوں کے لیے یہ پروگرام کل سے ہر ہفتے کی شام 5 بجے صرف بول انٹرٹینمنٹ پر نشر ہوگا۔

بچوں کے لیے پاکستان کے پہلے گیم شو ’’بچہ لوگ گیم شو‘‘ نے ریلیز ہونے سے پہلے ہی مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں اور ملک بھر کے بچے اس پروگرام کو دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں اور بے صبری سے 29 جنوری کا انتظار کررہے ہیں جس دن ’’بچہ لوگ گیم شو‘‘ کا آغاز ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں؛ انتظار کی گھڑیاں ختم، بچوں کیلیے پاکستان کا پہلا گیم شو تہلکہ مچانے کیلیے تیار

Advertisement

’’بچہ لوگ گیم شو‘‘ کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ اب تک اس پروگرام کی تفصیلات سے متعلق ’’بول انٹرٹینمنٹ‘‘ کو سیکڑوں فون کالز اور ای میل موصول ہوچکی ہیں جن میں پروگرام کے حوالے سے دلچسپی کا اظہار کیا جارہا ہے اور اس میں شرکت کرنے سمیت مختلف سوالات پوچھے جارہے ہیں۔

پاکستان کے نامور اداکار وکامیڈین احمد علی بٹ کی میزبانی میں شروع ہونے والا یہ پروگرام بھی ’’بول انٹرٹینمنٹ‘‘ پر نشر ہونے والے دیگر ہٹ پروگرامز کی طرح بالکل منفرد ہے جس میں بچوں کو دلچسپ اور مختلف گیمز کھلائے جائیں گے جس میں گھر بیٹھے بچے بھی شرکت کرسکیں گے۔

احمد علی بٹ کی میزبانی میں شروع ہونے والے پروگرام ’’بچہ لوگ گیم شو‘‘ میں کیا دلچسپ ہوگا، اس حوالے سے صارفین کو صرف چند گھنٹے مزید انتظار کرنا ہوگا اور اس کے بعد وہ خود ’’بول انٹرٹینمنٹ‘‘ پر شام 5 بجے براہ راست دیکھ سکیں گے کہ کس طرح بچے اس پروگرام میں ہلہ گلہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں؛ اداکار احمد علی بٹ ’’بچہ لوگ گیم شو‘‘ کی میزبانی کیلیے تیار

اداکار احمد علی بٹ کسی تعارف کے محتاج نہیں اور ان کا شمار پاکستان کے ان چند فنکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے چھوٹی اور بڑی اسکرین کے علاوہ موسیقی کے میدان میں بھی اپنا لوہا منوایا جب کہ پروگرام کی میزبانی میں بھی ان کا کوئی ثانی نہیں۔

Advertisement

 ویسے تو احمد علی بٹ کا شمار ملک کے نامور مزاحیہ اداکاروں کی فہرست میں ہوتا ہے لیکن وہ سنجیدہ کردار بھی بخوبی نبھاتے ہیں جب کہ وہ ’ جوانی پھر نہیں آنی‘ اور ’جوانی پھر نہی آنی ٹو‘ جیسی ہٹ فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھاچکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
ساحر لودھی نے اہلیہ کے عوامی سطح پر نہ آنے کی وجہ بتا دی
دل کا دورہ کیوں پڑا؟ صبا قمر نے اصل وجہ بتا دی
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر