Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

دھماکے میں انسانی جانوں کے ضیاع کا سن کر دل رنجیدہ ہے، وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر

Now Reading:

دھماکے میں انسانی جانوں کے ضیاع کا سن کر دل رنجیدہ ہے، وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر

وزیراعظم آزاد جموں و کشمیرسردار عبد القیوم نیازی نے کہا ہے کہ لاہور میں ہونے والے دھماکے میں انسانی جانوں کے ضیاع کا سن کر دل رنجیدہ ہے۔ 

وزیراعظم سردار عبد القیوم نیازی نے لاہور دھماکے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دُکھ اور غم کا اظہار کیا۔

وزیراعظم سردار عبد القیوم نیازی نے کہا کہ دھماکے میں انسانی جانوں کے ضیاع کا سن کر دل رنجیدہ ہے۔

Advertisement

وزیراعظم سردار عبد القیوم نیازی کی زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحتیابی کے لئے بھی دعا۔

یاد رہے لاہور کے علاقے نیو انار کلی بازار کی پان منڈی میں عین اس وقت دھماکا ہوا جب لوگوں کی بڑی تعداد وہاں موجود تھی۔ دھماکا اس قدر شدید تھا کہ اس سے 6 موٹر سائیکلیں اور اردگرد کی دکانیں تباہ جب کہ گاڑیوں میں بھی آگ گئی۔

دھماکے کے زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ طبی عملے نے 3 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے جب کہ 20  زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

Advertisement

سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے جب کہ پولیس کی خصوصی ٹیمیں شواہد اکٹھا کررہی ہیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ ابتدائی شواہد سے ایسا لگتا ہے کہ دھماکے میں موٹرسائیکل استعمال کی گئی ہے۔

دھماکا امن و امان سبوتاژ کرنے کی مذموم کارروائی

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے انارکلی میں دھماکے کی شدید مذمت اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ دھماکے کے ذمہ دار قانون کی گرفت سے نہیں بچ پائیں گے، یہ واقعہ امن و امان کی فضاء کو سبوتاژ کرنے کی مذموم کارروائی ہے، دھماکے کے ذمہ داروں کو جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

وزیراعظم عمران خان کا نوٹس

وزیر اعظم عمران خان نے لاہور دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کی فراہمی کی جائے۔

Advertisement

عمران خان نے کہا ہے کہ دھماکے کے ذمےداروں کو فوری گرفتار کیا جائے۔ اس کے علاوہ عمران خان نے پنجاب حکومت سے واقع کی رپورٹ طلب بھی کر لی ہے۔

دھماکے میں بھاری مواد استعمال کیا گیا، کمشنر لاہور

نیو انارکلی دھماکہ پر ڈپٹی کمشنر لاہور کا کہنا ہے کہ دھماکے میں بھاری مواد استعمال کیا گیا۔ کمشنر لاہور کے مطابق دھماکے میں28 افراد زخمی ہوئے ہیں،زخمیوں میں 3 خواتین بھی شامل ہیں جبکہ 5زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

ڈپٹی کمشنر لاہور کا کہنا ہے کہ  اگلے ایک سے2 گھنٹے میں تفصیلات بھی سامنے آجائیں گی۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ اسپتالوں میں زخمیوں کی دیکھ بھال کی جارہی ہے اور لاہور پولیس اور فرانزک ٹیمیں دھماکےکا تعین کررہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہائی الرٹس میں کسی جگہ کی نشاندہی نہیں ہوتی۔

دیگر شہروں میں بھی دہشتگردی کے خدشات

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ لاہور کی طرح کراچی ، اسلام آباد اور پشاور میں بھی دہشتگردی کے خدشات ہیں ،  انارکلی دھماکے سے انسانی جانوں کے ضیاع پر انتہائی دکھ ہوا ، پنجاب حکومت سے انارکلی دھماکے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ دھماکے سے انسانی جانوں کے ضیاع پر انتہائی دکھ ہوا ، زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحتیابی کے لئے دعاگو ہوں ، دھماکے کی تفصیلات صوبائی حکومت سے طلب کی ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ لاہور کی طرح کراچی ، اسلام آباد اور پشاور میں بھی دہشتگردی کے خدشات ہیں ، دہشتگرد ناکام ہونگے ، تمام اداروں کو الرٹ کیا گیا ہے۔

سیف سٹی کا کیمرہ خراب نکلا

لاہور دھماکے سے متعلق تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ بلاسٹ کی جگہ لگا سیف سٹی کا کیمرہ خراب تھا۔

ذرائع کے مطابق لاہور کے علاقے نیوانارکلی پان منڈی میں ہونے والے دھماکے کی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ وہاں موجود سیف سٹی کا کیمرہ خراب تھا۔ کیمرہ نمبر 2035 پان منڈی چوک میں نصب ہے، سیف سٹی اتھارٹی کے علاقے میں موجود دیگر کیمروں کی فوٹیج سے تفتیش میں مدد لی جا رہی ہے۔

 

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
‘پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 20 کلو آٹے کا تھیلا 800 روپے سستا ہوا’
بشام واقعہ؛ نان کسٹم پیڈ گاڑی استعمال ہونے کے تناظر میں آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ
بڑی ہلچل؛ علی محمد خان نے اہم اعلان کردیا
سرکاری و نجی اداروں میں کام کرنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری
مولانا کوعوام نے مستردکیا اور وہ بدلہ جمہوریت سے لینا چاہتے ہیں، فیصل کریم کنڈی
کراچی میں دودریا کے قریب خودکشی کی کہانی کانیاموڑ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر