اب جب کہ ویراٹ کوہلی جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ میں تنہا ہی جنوبی افریقی بولنگ کا مقابلہ کرتے دکھائی دے رہے ہیں ان کے حوالے سے ٹوئٹر پر اعداد و شمار سامنے آئے ہیں۔
بھارتی کرکٹ ٹیم کے بلے باز اور کپتان ویراٹ کوہلی کچھ عرصے سے مسلسل خبروں میں ہی ہیں۔ کبھی خراب فارم تو کبھی کپتانی تو کبھی انجری کے باعث سیریز کے دوران میچ نہ کھیل پانے جیسے مسائل ان کے ساتھ جوڑے جاتے رہے ہیں۔
ویراٹ کوہلی تو اس تمام عرصے میں خود تو زیادہ تر خاموش ہی رہے ہیں مگر تھوڑی بہت بات انہوں نے ضرور کی ہے۔
ان کی خاموشی کی ایک وجہ یہ بھی ہو سکتی ہے جو انہوں نے اپنے اوپر تنقید کرنے والوں سے ایک بار کہی تھی کہ ’وہ خود نہیں بلکہ ان کا بلا بولتا ہے۔‘ ان کی آج کی اننگز بھی کچھ ایسا ہی کہہ رہی ہے۔
مگر اب جب کہ وہ جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ میں تنہا ہی جنوبی افریقی بولنگ کا مقابلہ کرتے دکھائی دیے تو ٹوئٹر پر ان کی اننگز پر تبصرے کیے جا رہے ہیں۔
جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں ان کی عمدہ کارکرگی پر بھی وہ ٹوئٹر پر ٹرینڈ کر رہے ہیں جہاں ان کے مداح ویراٹ کوہلی کی اس انداز میں واپسی ’ان کی بہترین اننگز میں سے ایک‘ قرار دے رہے ہیں۔
A rare six for Virat Kohli in Tests!
Today his six at Cape Town is the only fifth in the last three years!
During the same period Rohit Sharma, Mayank Agarwal and Rishabh Pant have hit 31, 25 & 18 sixes respectively!#IndvSA #IndvsSA #SAvIND #INDvsSA— Mohandas Menon (@mohanstatsman) January 11, 2022
ایسے موقع پر کوئی بھی بھارتی بلے باز کریز پر جم کر نہ کھیل پایا تب ویراٹ کوہلی نے عمدہ کھیل پیش کیا اور 79 رنز کی اننگز کھیلی اور ٹیم کو ایک قدرے بہتر سکور تک پہنچایا۔
اس دوران موہن داس مینن جو منفرد اعداد و شمار شیئر کرنے کی وجہ سے جانے جاتے ہیں نے جنوبی افریقہ کے خلاف جاری تیسرے ٹیسٹ میچ میں ویراٹ کوہلی کی جانب سے لگائے جانے والے چھکے پر کچھ اعداد و شمار شیئر کیے جو موضوع بحث بن گئے ہیں۔
ویراٹ کوہلی اب تک اس ٹیسٹ میچ میں نصف سنچری سکور کر چکے ہیں جس میں انہوں نے ربادہ کی گیند پر ایک چھکا بھی لگایا ہے۔
ویسے تو اس چھکے میں زیادہ تو کوئی خاص بات نہیں تھی تاہم لوگ اس پر بہت بات کر رہے ہیں۔
اس کی وجہ یہ ہے کہ موہن داس مینن کے مطابق یہ ٹیسٹ کرکٹ میں ویراٹ کوہلی کا غیرمعمولی چھکا ہے۔
انہوں اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ’ٹیسٹ کرکٹ میں ویراٹ کوہلی کا غیرمعمولی چھکا۔‘
آج کیپ ٹاؤن میں لگائے جانے والا چھکا گذشتہ تین سالوں میں ان (ویراٹ کوہلی) کا صرف پانچواں چھکا ہے۔‘
انہوں نے اس حوالے سے مزید اعداد و شمار شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ’انہی تین سالوں کے دوران روہت شرما نے 31، ماینک اگروال نے 25 جبکہ ریشب پنت نے 18 چھکے لگائے ہیں۔‘
موہن داس مینن کی اس ٹویٹ پر کافی لوگوں نے حیرانی کا اظہار کیا ہے۔ ایک صارف نے اسی ٹویٹ کے جواب میں لکھا کہ ’میرے خیال میں اومیش یادویو نے بھی کوہلی سے زیادہ چھکے لگائے ہیں۔‘
اس کے جواب میں موہن داس نے لکھا: ’اومیش نے 155 گیندوں پر 11 چھکے لگائے ہیں جبکہ کوہلی نے 2568 گیندوں پر پانچ چھکے لگائے۔‘
ویسے ویراٹ کوہلی نے 2011 سے اب تک ٹیسٹ کرکٹ میں کل 24 چھکے لگائے ہیں۔ اس دوران انہوں نے سب سے زیادہ چھکے سال 2017 میں لگائے جن کی تعداد چھ ہے جبکہ 2020 میں انہوں نے ایک بھی چھکا نہیں لگایا تھا۔
عام طور پر ٹیسٹ کرکٹ میں چھکوں کی امید کم ہی رکھی جاتی ہے کیونکہ اس فارمیٹ میں کسی بھی بلے باز کے صبر، توجہ اور تکنیک کا امتحان ہوتا ہے۔
مگر پھر بھی یہاں آپ کو بتاتے چلیں کہ ٹیسٹ کرکٹ میں اب تک سب سے زیادہ چھکے نیوز لینڈ کے برینڈن مکلم نے لگائے ہیں جن کی تعداد 107 ہے ان کے بعد دوسرے نمبر پر آسٹریلیا کے ایڈم گلکرسٹ ہیں جنہوں نے سو چھکے لگائے۔
اگر پاکستان میں دیکھا جائے تو ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ 81 چھکے مصباح الحق لگا چکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
