Advertisement
Advertisement
Advertisement

‘ڈالر اب 200 سے بھی اوپر جائے گا’

Now Reading:

‘ڈالر اب 200 سے بھی اوپر جائے گا’
Advertisement

فیڈرل بورڈ آف ریوینیو (ایف بی آر) کی جانب سے ایکسچینج کمپنیوں کو اچانک 2016 میں واپس لیے گئے وِد ہولڈنگ ٹیکس کی اربوں روپے کے ادائیگی کے نوٹسز جاری کردئیے گئے ہیں، جس کے بعد ڈالر 200 روپے سے بھی تجاوز کرنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

ایکسچینج کمپنیوں کے نمائندوں کے مطابق ایف بی آر نے انہیں اُس ود ہولڈنگ ٹیکس کی عدم ادائیگی پر نوٹس جاری کیے ہیں جو 2016 میں واپس لے لیا گیا تھا۔

اچانک موصول ہونےوالے ٹیکس نوٹسز نے ایکسچینج کمپنیوں میں افراتفری پیدا کردی ہے۔

ایکسچینج کمپنیوں کے نمائندوں کا کہنا ہے ود ہولدںگ ٹیکس کی اضافی قیمت صارفین کو منتقل کی جائے گی جس سے ڈالر کی قیمت 200 روپے سے اوپر جاسکتی ہے۔

ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین ملک بوستان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ایکسچینج کمپنیاں 16 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس کا بوجھ صارفین کو منتقل کردیں گی جنہیں ایک ڈالر پر 20 روپے سے زائد کا اضافی بوجھ برداشت کرنا پڑے گا، جس کے نتیجے میں ڈالر کا ایکسچینج ریٹ 200 روپے یا اس سے بھی زیادہ ہوسکتا ہے۔

Advertisement

ملک بوستان نے کہا کہ ایکسچینج ریٹ پر بہت دباؤ ہے اور روپے کی قدر کم ہونے پر حکومت کو پہلے ہی تنقید کا سامنا ہے، یہ حکومت کے خلاف سازش لگتی ہے۔

ملک بوستان کے مطابق اگر ڈالر 200 تک پہنچتا ہے تو ایکسچینج کمپنیوں کے قانونی کاروبار کی جگہ بلیک مارکیٹ لے  لے گی۔

ایک ”اے“ کیٹیگری کی ایکسچینج کمپنی نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر انگریزی جریدے کو ایف بی آر کی جانب سے موصول نوٹس دکھایا جس میں ود ہولڈنگ ٹیکس کی مد میں ایک ارب روپے سے زیادہ کی رقم طلب کی گئی ہے۔

ایکسچینج کمپنی نے کہا کہ وہ یہ بوجھ کرنسی مارکیٹ کو منتقل کردے گی اور ڈالر کی قیمت آسمان سے باتیں کرتی نظر آئے گی۔

ملک بوستان نے اپنے بیان میں کہا کہ اس وقت ود ہولڈنگ ٹیکس کا نفاذ سمجھ سے بالاتر ہے، جبکہ مارکیٹ پہلے ہی غیر مستحکم اور حکومت دباؤ میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے چیئرمین ایف بی آر سے ہونے والی ملاقات میں انہیں 16 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس کے نتائج کے بارے میں بتایا تھا۔

Advertisement

انہوں نے بتایا کہ چیئرمین ایف بی آر نے ایکسچینج کمپنیوں کو یقین دلایا تھا کہ نوٹس واپس لے لیے جائیں گے اور کمپنیوں کو ٹیکس افسران کی جانب سے کسی قسم کی ہراسانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی حکومت کا نئی گاڑیوں کی درآمد سے متعلق بڑا فیصلہ
سونے کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ؛ تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے
عید پر نئے کرنسی نوٹ جاری ہوں گے یا نہیں؟ اہم خبر آگئی
گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے اہم خبر؛ حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا
بجلی ایک ماہ کیلئے 5 روپے فی یونٹ مہنگی کردی گئی
عید سے قبل پیٹرول کی قیمت میں کتنا بڑا اضافہ متوقع ہے؟ بڑی خبر آگئی
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

اگلی خبر

امریکی خاتون ٹیچر طالبعلم کو کورونا ویکسین لگانے پر گرفتار

Now Reading:

امریکی خاتون ٹیچر طالبعلم کو کورونا ویکسین لگانے پر گرفتار
Advertisement

امریکی شہر نیویارک میں ایک خاتون اسکول ٹیچر کو مبینہ طور پر اپنے17 سالہ طالب علم کو کورونا ویکسین کے انجیکشن لگانے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔

نیویارک کی نساؤ کاؤنٹی پولیس حکام کے مطابق اسکول کی سائنس ٹیچر لورا رُوسو نے اپنے طور پر کورونا ویکسین کا انتظام کیا اور بنا کسی تربیت، اِجازت اور والدین کی رضامندی کے طالبعلم کو لگا ڈالی جو ویکسین لگوانا چاہتا تھا۔

54 سالہ خاتون سائنس ٹیچر جو ہیرک ہائی اسکول میں بائیولوجی پڑھاتی ہیں، کو نئے سال کی شام کو حراست میں لیا گیا اور جرم ثابت ہونے پر اُنہیں 4 سال قید کی سزا ہو سکتی ہے۔

ویکسین لگانے کے واقعے کی وڈیو میں خاتون ٹیچر لورا روسو کو اپنے طالبعلم کو یہ کہتے دیکھا جا سکتا ہے کہ ’’تم خیریت سے ہوگے، مجھے اُمید ہے‘‘۔

Advertisement

17 سالہ طالبعلم اسکول سے گھر پہنچا تو اُس نے والدین کو اِس بارے میں بتایا جس پر والدین نے پولیس کو اطلاع دی۔

اگر کورونا ویکسین کا انجیکشن درست طور پر نہ لگایا گیا ہو تو وہ خطرناک ثابت ہو سکتا ہے اِسی لیے صرف ڈاکٹر یا تربیت اور لائسنس یافتہ عملہ ہی ویکسین کے بارے میں پوری طرح اطمینان کرلینے کے بعد اُسے لگا سکتے ہیں۔

Advertisement

کورونا ویکسین لگوانے والے سے اُس کی میڈیکل ہسٹری اور ویکسین لگوانے کے بعد جسمانی ردعمل کے بارے میں پوچھا جانا چاہیے۔

ہیرک ہائی اسکول کے سپرنٹینڈنٹ کی جانب سے ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ ٹیچر لورا روسو کو کلاسز سے ہٹا دیا گیا ہے اور تحقیقات کے نتائج آنے تک وہ معطل رہیں گی۔

نیویارک پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی تک یہ واضح نہیں کہ خاتون ٹیچر نے ویکسین کہاں سے حاصل کی اور وہ کون سی ویکسین تھی۔ فی الحال 18 سال سے کم عمر امریکیوں کے لیے صرف فائزر کی بائیو این ٹیک ویکسین ہی کی اجازت دی گئی ہے۔

خاتون ٹیچر کے خلاف مقدمے کی عدالتی سماعت 21 جنوری کو ہوگی۔

Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی حکومت کا نئی گاڑیوں کی درآمد سے متعلق بڑا فیصلہ
سونے کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ؛ تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے
عید پر نئے کرنسی نوٹ جاری ہوں گے یا نہیں؟ اہم خبر آگئی
گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے اہم خبر؛ حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا
بجلی ایک ماہ کیلئے 5 روپے فی یونٹ مہنگی کردی گئی
عید سے قبل پیٹرول کی قیمت میں کتنا بڑا اضافہ متوقع ہے؟ بڑی خبر آگئی
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

اگلی خبر