Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

جاسوسی کے شبہے پر امریکا کی چینی مواصلاتی کمپنی پر پابندی عائد

Now Reading:

جاسوسی کے شبہے پر امریکا کی چینی مواصلاتی کمپنی پر پابندی عائد
جاسوسی کے شبہے پر امریکا کی چینی مواصلاتی کمپنی پر پابندی عائد

امریکا نے قومی سلامتی کو لاحق خطرات اور جاسوسی کے شبہے میں چین کی بڑی مواصلاتی کمپنی پر پابندیاں عائد کرتے ہوئے چھے ماہ میں آپریشن ختم کرنے کا حکم جاری کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کے فیڈرل کمیونیکیشنز کمیشن ( ایف سی سی) نے چینی کمپنی یونی کوم پر قومی مفادات کو نقصان پہنچانے اور جاسوسی کرنے کے الزام میں  پابندی لگا دی گئی ہے۔

ایف سی سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کمپنی کا امریکا میں مجود یونٹ مشکوک سرگرمیوں میں ملوث پایا گیا ہے۔ جس کی بنیاد پر یونی کوم پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ مذکورہ کمپنی کی جانب سے فراہم کی جانے والی خدمات کو 60 دن ( دو ماہ) کے اندر بند کردینے کی ہدایت بھی جاری کردی گئی ہے۔

ایف سی سی کا یہ اعلان گزشتہ سال اکتوبر میں یونی کام کے امریکا میں کام کرنے کا لائسنس منسوخ ہونے کے بعد سامنے آیا ہے۔

ایف سی سی کی سربراہ جیسیکا روسین ورسیل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’ موصو ل ہونے والے واضح شواہد سے ہمارے تحفظات میں اضافہ ہوا ہے کہ چین کی اس ریاستی مواصلاتی کمپنی سے ہمارے ٹیلی کمیونیکیشن نیٹ ورکس کی سیکیوریٹی کو بڑے خطرات لاحق ہیں۔

Advertisement

دوسری جانب یونی کوم کا ایف سی سی کے اس فیصلے پر کہنا ہے کہ ’ امریکا میں موجود ہمارا یونٹ تمام امریکی قوانین پر اچھے طریقے سے عمل درآمد کر رہا ہے۔ ہم گزدتہ دو دہائی ( بیس سالوں ) سے اپنے صارفین کو بہترین مواصلاتی خمات اور سلوشنز فراہم کر رہے ہیں۔‘

امریکی حکومت کی جناب سے چین کی پہلی مواصلاتی کمپنی پر باندی کے بعد واشنگٹن میں موجود چینی سفارت خانے کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

واضح رہے کہ نومبر 2021 میں صدر جو بائیڈن نے ایک بل پر دستخط کیے تھے جن کی رُو سے بہت سے سیکیورٹی آلات کو  خطرہ سمجھے ہوئے ان کے لائسنس معطل کر دیے گئے تھے ۔

سیکیور ایکوئپمنٹ ایکٹ کے تحت ایف سی سی خطرہ سمجھی جانے والی کمپنیوں کی درخواستوں پر نظر ثانی نہیں کرسکے گی۔ جس کامطلب یہ ہے کہ ہواوے، زیڈ ٹی ای اور دیگر چینی کمپنیوں کے آلات کو امریکا کے مواصلاتی نیٹ ورک میں استعمال نہیں کیا جاسکے گا۔

 اسی ماہ امریکا نے درجن سے زائد چینی کمپنیوں کو قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کے تحفظات پر بلیک لسٹ کر دیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
واٹس ایپ صارفین کے لئے اچھی خبر
ٹیکنالوجی کی دوڑ میں ’ایپل‘ نے اپنا منفرد مقام کھو دیا
آئی فون خریدنے کے خواہشمندوں کو کتنا ٹیکس پی ٹی اے کو دینا ہوگا؟ جانیے
یوٹیوب پر اشتہارات کو بلاک کرکے ویڈیوز دیکھنا ناممکن
سام سنگ کا اپنے صارفین کے لئے بڑا اعلان
آئی فون بنانے والی کمپنی "ایپل" کو اب تک کا بڑا دھچکا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر