Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

واٹس ایپ کا 2022 کے لئے نئے فیچر کا اعلان

Now Reading:

واٹس ایپ کا 2022 کے لئے نئے فیچر کا اعلان
موبائل اسپیس

سائنس کی ترقی کی بدولت اب رابطے کے ذرائع محدود نہیں لیکن ان میں بھی کچھ ایسے ہیں جنہیں صارفین کی جانب سے کافی پزیرائی حاصل ہوئی ہے انہی میں واٹس ایپ بھی شامل ہیں۔

واٹس ایپ دنیا بھر میں رابطے کی ایک مقبول ترین مسیجنگ اپلیکشن ہے جس کے صارفین کی تعداد 2 ارب سے زائد ہے۔

واٹس ایپ اپنے صارفین کی سہولت کے لئے آئے دن نت نئے فیچرز متعارف کرواتا رہتا ہے تاکہ وہ رابطے اس ذریعے سے زیادہ سے زیادہ فائدہ  حاصل کر سکے۔

واٹس ایپ میں جب بھی کوئی نیا فیچر متعارف کیا جاتا ہے تو پہلے یہ بیٹا پروگرام میں آتے ہیں جہاں مختلف مراحل سے گزرنے کے بعد صارفین کے لئے دستیاب ہوتے ہیں۔

کہا جارہا ہے کہ واٹس ایپ 2022 میں بھی اپنی روش کو برقرار رکھتے ہوئے کئی فیچرکو متعارف کروانے جارہا ہے جن کے بارے میں ابھی کچھ کہا نہیں جاسکتا لیکن ممکن ہے کہ ان کا تعلق ان ہی فیچرسے ہو۔

Advertisement

واضح رہے کہ واٹس ایپ کے کچھ فیچربیٹا ورژن میں آزمائشی مراحل سے گزر رہیں ہیں اور امید کی جاسکتی ہے کہ وہ جلد ہی صارفین کے لئے دستیاب ہوں گے۔

نوٹیفکشن میں پروفائل فوٹو

واٹس ایپ کا ایک نیا فیچر جلد متعارف کئے جانے کا امکان ہے کیو نکہ یہ ابھی بیٹا ورژن میں آزمائشی مراحل سے گزر رہا ہے۔

اس فیچرکی سب سے اچھی بات یہ ہے کہ جب بھی کسی صارف کو واٹس ایپ نوٹیفکیشن ملے گا تو جس فرد کی جانب سے یہ پیغام موصول ہوگا اس کی تصویر بھی دیکھی جاسکے گی۔

جبکہ ابھی پیغام موصول ہونے پر صرف ایک ٹیکسٹ پیغام فون کی اسکرین پردکھائی دیتا ہے۔

آخری سین اسٹیٹس چھپانا

Advertisement

دیکھا جائے تو یہ بہت ہی عام سا فیچر ہے جو آپ پر نظر رکھنے کی کمزوری کو چھپائے ہوئے ہے یعنی آخری سین اسٹیٹس۔

مگرواٹس ایپ کی طرف سے مخصوص لوگوں کے لئے لاسٹ سین کو چھپانے کے فیچر کو بہت جلد متعارف کیا جاسکتا ہے۔

تاہم واٹس ایپ کی بیٹا ورژن میں اس فیچر کی آزمائش کا عمل جاری ہے اور مستقبل میں تمام صارفین اپنے آخری سین اسٹیٹس کا انتخاب 4 کیٹیگریز سے کرسکیں۔

واضح رہے کہ اس وقت واٹس ایپ میں لاسٹ سین ، پروفائل فوٹ اور اباؤٹ کے لئے 3 پرائیویسی آپشنزایوری ون، مائی کانٹیکٹس اور نو باڈی موجود ہے۔

تاہم واٹس ایپ کے صارفین بہت جلد چوتھے آپشن مائی کونٹیکٹس ایکسیپٹ کو بھی دیکھ سکیں گے۔

آخری سین چھپانے کا یہ آپشن جب آپ استعمال کے لئے انتخاب کریں گے تو آپ اپنی مرضی سے ایسے تمام افراد کے لئے لاسٹ سین کو چھپا سکیں جس کے لئے آپ چاہتے ہیں کہ وہ آپ کا آخری سین نہ دیکھیں۔

Advertisement

اس کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہوگا کہ آپ مخصوص افراد کو ذاتی معلومات جیسے لاسٹ سین، پروفائل فوٹویا واٹس ایپ پر دیکھنے سے روک دیں گے۔

واٹس ایپ ایڈٹ

اس فیچر کو صارفین کی سہولت کے پیش نظر شامل کیا جارہا ہے، جس میں میڈیا شیئرنگ کے لئے ایڈٹ کے آپشن کو تبدیل کرنا ہے اور اس کی مدد سے صارفین میڈیا فائلز کو بھیجنے سے پہلے مزید افراد کا اضافہ بھی کرسکتے ہیں۔

اسی کے ساتھ ہی صارفین کو اسٹیٹس اپ ڈیٹ میں میڈیا اپ لوڈ کا ایک آپشن بھی دیا جائے گا چاہے وہ پہلے ہی کوئی فائل کسی واٹس ایپ چیٹ پر ہی کیوں نہ بھیج رہے ہوں۔

یہ دونوں فیچر بھی اینڈرائیڈ اور آئی او ایس کے لئے بیٹا ورژن میں آزمائشی مراحل سے گز رہے ہیں۔

واٹس ایپ کمیونٹی

Advertisement

یہ ایک ایسا فیچرہے جس کی کمی کافی عرصے سے محسوس کی جارہی تھی کیونکہ کئی گروپ ایسے ہیں جن میں لوگوں کی تعداد کافی زیادہ ہے۔ اسی لئے اب کسی بھی گروپ میں 256 سے زیادہ اراکین کو رکھا جاسکے گا۔

واٹس ایپ کمیونٹی نامی اس فیچر ایک اور خاص بات یہ ہے کہ اس میں اب ایک کمیونٹی میں 10 واٹس ایپ گروپ کو لنک کیا جاسکے گا، یہ بھی بیٹا ورژن میں آزماشی مراحل سے گزر رہا ہے۔

اس میں حیرت انگیز طور پر ایک نیا اناؤنسمنٹ سیکشن بھی ہوگا جس میں صرف ایڈمنزکو یہ اختیار ہوگا کہ وہ اس کی مدد سے کمیونٹی سے لنک تمام گروپس کے اراکین تک کوئی بھی پیغام کو شیئر کر سکیں گے۔

لاگ آؤٹ

یہ بھی ایک ایسا فیچر ہے جسے صارفین کی ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے شامل کیا جارہا ہے وہ ہے لوگ آؤٹ کا فیچر۔ کیونکہ واٹس ایپ میں لاگ آن ہونے کے بعد صارف لاگ آؤٹ نہیں ہوسکتے۔

اس فیچر کے ساتھ ہی واٹس ایپ میں ملٹی ڈیوائس فیچر کو بھی بہتر بنایا جارہا ہے اور لاگ آؤٹ کا آپشن بھی اسی کا حصہ ہوگا اسی کی مدد سے واٹس ایپ صارفین اسے فیس بک اور انسٹاگرام کی طرح لاگ آؤٹ کرسکیں گے۔

Advertisement

میسج ری ایکشنز

یہ ایک ایسا فیچر ہے جو فیس بک پر بہت پہلے ہی سے موجود ہے تاہم اب یہ بیٹا ورژن  کے صارفین کے لئے متعارف کرادیا گیا ہے۔

فیس بک میسنجر استعمال کرنے والے اس فیچر کو بہتر جانتے ہیں اور بہت جلد واٹس ایپ میں بھی کسی میسج پر صارف ایموجی سے اپنا رد عمل ظاہر کر سکیں گے۔

ری ایکشنز کے لئے کتنے ایموجیز واٹس ایپ میں دیئے جائیں گے اس کے بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔

ساتھ ابھی تک یہ بھی واضح نہیں ہے کہ انفرادی چیٹس یا گروپس میں ایک ہی طرح کے ٹول موجود ہوں گے یا نہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایلون مسک کو بڑا جھٹکا لگ گیا
پاکستان میں ’ایکس‘ کی بندش؛ سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا اہم بیان سامنے آگیا
موبائل فون خریدنے کے خواہشمند افراد کے لئے بڑی خوشخبری
موبائل سم استعمال کرنے والوں کیلئے اہم خبر
واٹس ایپ صارفین کے لئے اچھی خبر
ٹیکنالوجی کی دوڑ میں ’ایپل‘ نے اپنا منفرد مقام کھو دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر