Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

عافیہ صدیقی کی رہائی کا مطالبہ کرنے والا ملزم ہلاک

Now Reading:

عافیہ صدیقی کی رہائی کا مطالبہ کرنے والا ملزم ہلاک
امریکا میں مسلح شخص نے یہودی عبادت گزاروں کو یرغمال بنالیا

امریکی ریاست ٹیکساس میں مسلح شخص نے یہودیوں کی عبادت گا ہ میں داخل ہوکر وہاں موجود متعدد افراد کو یرغمال بنا لیا تاہم دس گھنٹے بعد انہیں رہا کرالیا گیا ہے جب کہ عافیہ صدیقی کی رہائی کا مطالبہ کرنے والا ملزم مارا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سینی گاگ میں یرغمال بنا ئے گئے چار افراد کو رہا کرالیا گیا ہے جب کہ دوطرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ملزم ہلاک ہو گیا ہے۔ اس موقع پر فائرنگ کے ساتھ ساتھ دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق 11 بجے اس وقت پیش آیا جب ٹیکساس کے قصبے کولی ویلے میں واقع سینی گاگ( یہودیوں کی عبادت گاہ) میں بذریعہ فیس بک آن لائن عبادت کی جا رہی تھی۔

ملزم نے لائیو اسٹریمنگ کے دوران جب یرغمالیوں کو اپنے قبضے میں لیا، تو اس کی اس کارروائی اور بعد میں کی جانے والی گفتگو کو بہت سے آن لائن شرکاء نے بھی لائیو دیکھا اور سنا۔

عبادت کے دوران پس منظر میں ایک مشتعل شخص کی آواز سنا ئی دی جو کہہ رہا تھا کہ ’ تم نے میری بہن کو فون پر پکڑا اور میں مرنے جا رہا ہوں‘

Advertisement

قانون ناٖفذ کرنے والے اداروں نے امریکی ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ ملزم کی جانب سے فیس بک پر امریکا میں قید نیورو سائٹنسٹ عافیہ صدیقہ کی رہائی کا مطالبہ بھی سنا گیا۔

ٹیکساس پولیس کا کہنا ہے عبادت گاہ کے اطراف کے علاقوں کو خالی کراکے خصوصی پولیس فوس تعینات کردی گئی تھی جب کہ ایک یرغمالی کو صحیح حالت میں رہا کیا گیا۔

پولیس کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے نے تصدیق کی ہے کہ عبادت گاہ میں اور لوگ بھی موجود ہیں لیکن کسی کو نقصان پہنچنے کے حوالے سے کوئی اطلاع موجود نہیں ہے تاحال اس بارے میں وضاحت نہیں ہے کہ یہ شخص مسلح ہے یا نہیں۔

پولیس اور ایف بی آئی کے مصالحت کاروں نے کئی گھنٹے عبادت گزاروں کو یرغمال بنانے والے فرد سے مذکرات کیے تاہم مذاکرات میں ناکامی کی صورت میں کارروائی کی گئی۔ یرغمال کنندہ ملزم امریکا کے لیے واضح طور پر اپنی ناپسندیدگی کا اظہار کر رہا تھا۔

بعد ازاں ایف بی آئی نے صرف اتنا کہا کہ اس کارروائی کے دوران گولی لگنے سے اس واقعے کا ذمے دار ملزم ہلاک ہو گیا تاہم ملزم کو شناخت کر لیا گیا ہے لیکن اس کی شناخت یا ذاتی کوائف کے بارے میں فی الحال کچھ بھی نہیں بتایا جا سکتا۔

ادھر وائٹ ہاؤس پریس سیکریٹری جین پساکی نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ امریکی صدر جو بائیڈن کو ڈیلاس میں ہونے والے واقعے کی بدلتی صورتحال سے آگاہ کیا جا رہا ہے۔

Advertisement

اسرائیلی وزیرِاعظم نفتالی بینیٹ نے بھی ایک ٹویٹ میں کہا کہ میں نے بھی ساری صورتحال پر نظر رکھی ہوئی ہے،  ہم یرغمال بنائے گئے افراد اور ان کو ریسکیو کرنے والوں کے تحفظ کے لیے دعاگو ہیں۔

واضح رہے عافیہ صدیقی وہ پاکستانی خاتون سائنس دان ہیں، جنہیں پر امریکا کی جانب سے القاعدہ سے تعلق کے شبے میں گرفتار کیا گیا اور وہ افغانستان میں امریکی فوجی اہلکاروں کے قتل کی کوششوں کے جرم میں ٹیکساس کی ایک جیل میں 86 برس قید کی سزا کاٹ رہی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھارت مذہبی آزادی کیلئے سب سے بڑا خطرہ
اسرائیل کا ایران پر حملہ، ایران نے فضائی دفاعی نظام فعال کردیا
عید الاضحیٰ کب ہوگی؟ ماہرین فلکیات کی پیشگوئی سامنے آگئی
افغانستان؛ طالبان کے دورِ اقتدار میں آزادی صحافت پر وار جاری
مودی سرکار کی اگنی پتھ اسکیم پر کانگریس کی کڑی تنقید
انڈونیشیا میں آتش فشاں پھٹنے کے بعد سونامی الرٹ جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر