Advertisement
Advertisement
Advertisement

آپ کو کورونا ہے یا نہیں آپ کا ماسک خود نشاندہی کرے گا، مگر کیسے؟

Now Reading:

آپ کو کورونا ہے یا نہیں آپ کا ماسک خود نشاندہی کرے گا، مگر کیسے؟

 

جب سے کورونا جیسی عالمی وبا پھیلی ہے دنیا بھر کے سائنسدان آئے دن نت نئے تجربے کر رہے ہیں، ایک نئے تجربے کے مطابق اب آپ کا ماسک کورونا وائرس کی خبر خود دے گا۔

تفصیلات کے مطابق جاپانی سائنسدانوں نے ایک ایسا فیس ماسک تیار کر لیا ہے جو خود یہ نشاندہی کر سکتا ہے کہ آپ کورونا وائرس کا شکار ہیں یا نہیں، کیوٹو یونیورسٹی کے ماہرین کی جانب سے ارگرد کورونا وائرس کی موجودگی کو جاننے کے لیے ایک نئے اور منفرد طریقہ کار پر کام شروع کردیا ہے۔

جاپان کے ماہرین کی جانب سے تیار کردہ یہ ماسک الٹرا وائلٹ روشنی میں اس وقت جگمگانے لگتے ہیں جب ان پر کورونا وائرس موجود ہو، تاہم اس ماسک کی آزمائش بھی کی گئی ہے جس کے نتائج بھی مثبت آئے ہیں۔

اس نئی تحقیق اور آزمائش کے لئے اس مقصد کے لیے محققین نے شترمرغ کے انڈوں سے اینٹی باڈیز کو لے کر انہیں ناکارہ کورونا وائرس میں انجیکٹ کیا گیا۔

Advertisement

اس کے بعد جب ان ماس کو پہنا کر اتارا کر فلٹر کو باہر نکالا گیا اور پھر اس پر ایک کیمیکل اسپرے کیا گیا، جس سے ان ماسک اور اس کے فلٹر پرموجود کورونا وائرس الٹرا وائلٹ روشنی میں جگمگانے لگتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اس تحقیق میں 32 ایسے افراد کو شامل کیا گیا تھا جو تمام کورونا وائرس کا شکار تھے اور ان سب کے ماسک الٹرا وائلٹ روشنی میں جگمگانے لگے۔

جاپانی محقیقین کی خواہش ہے کہ ان کے تیار کردہ ماسک ہر ایک کے لیے دستیاب ہوں اور لوگ ان ماسک کا استعمال کر کے خود کورونا کی نشاندہی کر سکیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کینسر سے تحفظ میں مددگار یہ 4 طاقتور اینٹی آکسیڈنٹس غذا میں ضرور شامل رکھیں
دل کے کمزور ہونے کی یہ 3 علامات جنہیں بہت کم لوگ جانتے ہیں
لکھنے کا یہ عام سا طریقہ طلباء کے سیکھنے کا عمل بہتر بنا سکتا ہے
والدین کا بچے کے ساتھ کھیلنے کا انداز، ان کے سماجی تعلقات کو کس طرح متاثر کرتا ہے؟
خواتین میں کولیسٹرول اور الزائمر کےدرمیان اہم تعلق دریافت
پہیلیاں ذہنی تنزلی کو سست کر سکتی ہیں، تحقیق
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر