Advertisement

واٹس ایپ کا اینڈروئیڈ کے لیے ایک اور منفرد فیچر

واٹس ایپ کا اینڈروئیڈ کے لیے ایک اور منفرد فیچر

دنیا کی مقبول ترین میسیجنگ ایپ واٹس ایپ نے گوگل بی ٹا پروگروام کے ذریعے ایک اور نئی اپ ڈیٹ پر کام کر رہا ہے۔

واٹس ایپ گلوبل وائس نوٹ پلیئر کے نام سے اس اپ ڈیٹ کو عام صارفین کے لیے آئندہ آنے والی اپ ڈیٹ میں شامل کرے گا۔

واٹس ایپ مین ہونے والی تبدیلیوں پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ وے بی ٹا انفو کے مطابق ٹھیک تین ماہ قبل واٹس ایپ نے آئی او ایس کے لیے واٹس ایپ بی ٹا میں مستقبل کی اپ ڈیٹ کے لیے ایک فیچر شامل کیا تھا جس کی مدد سے صارفین کومختلف چیٹ پر منتقل ہوتے ہوئے وائس نوٹ سننے کا اہل بنا دیا گیا تھا۔

 اب واٹس اسی فیچر کو اینڈروئیڈ صارفین کے لیے بھی متعارف کرانے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ تاہم یہ فیچر ابھی ڈیولپمنٹ کے مراحل میں ہے اور اسے جلد ہی استعمال کنددگان کے لیے پیش کردیا جائے گا۔

Advertisement

 یاد رہے کہ دو دن قبل ہی بزنس اکاؤنٹس کے لیے اپ ڈیٹ کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے واٹس ایپ نے ایڈوانسڈ سرچ فلٹر کے نام سے ایک نیا فیچر پیش کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس نئے آپشن کو استعمال کرتے ہوئے بزنس اکاؤنٹس کے حامل صارفین سرچ زرلٹس کو فلٹر کرنے کے اہل ہوجائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
واٹس ایپ اسٹوریج مینجمنٹ کو آسان بنانے کے لیے نیا فیچر لانے کی تیاری شروع
ٹی وی میزبانوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ! برطانوی چینل پر بھی اے آئی اینکر متعارف
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
قالین دھونے والا دنیا کا پہلا روبوٹ متعارف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version