Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسپیس ایکس سیٹلائٹ کی بھرمار سے ماہرینِ فلکیات غضبناک

Now Reading:

اسپیس ایکس سیٹلائٹ کی بھرمار سے ماہرینِ فلکیات غضبناک
Advertisement

شاید آپ کو یاد ہوگا کہ چند ماہ قبل بلوچستان میں رات کے فضا میں تیزی سے بھاگتے روشن نقطوں پر بہت بحث ہوئی تھی۔ تاہم بعد میں معلوم ہوا کہ وہ ایلون مسک کی مشہور اسپیس ایکس کمپنی کے انٹرنیٹ سیٹلائٹ ہیں۔ اب خبر یہ ہے کہ ماہرینِ فلکیات دھڑادھڑ بھیجے جانے والے سیٹلائٹ سے بہت ناخوش ہیں۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ بہت چمکیلے سیٹلائٹ ہیں۔ ان کا مدار زمین سے قریب تر ہے۔ اس لیے دنیا بھر میں دوربین سے آسمان کا نظارہ کرنے والے ماہر اور شوقیہ فلکیات دانوں کے منظر میں یہ بار بار نمودار ہورہے ہیں۔ اب صورتحال یہ ہوگئی ہے کہ دنیا بھر میں ہر پانچ میں سے ایک دوربین کا نظارہ ان سیٹلائٹ کی وجہ سے آلودہ ہورہا ہے۔

اس طرح سنجیدہ فلکیات اور خلابینی ناممکن ہوکررہ گئی ہے۔ اس سے قبل چین نے بھی اسپیس ایکس سیٹلائٹ کے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے ممکنہ تصادم سے بار بار خبردار کیا ہے۔

اسپیس ایکس کے اس وقت 1700 کے قریب اسٹارلنک سیٹلائٹ نچلے ارضی مدار میں گھوم رہے ہیں اور ان کی وجہ سے رات کا منظر ایسا لگتا ہے کہ جیسے آسمان پر روشنیوں کی ریل گاری بھاگے جارہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ سنجیدہ ماہرینِ فلکیات اس سے بہت پریشان ہیں۔

Advertisement

دوسری جانب ماہرین کہتے ہیں کہ اسٹارلنک سیٹلائٹ کی بھرمار سے ایک جانب تو آسمانی بینی مشکل ہوئی ہے تو دوسری جانب جلد یا بدیر یہ ناکارہ ہوکرزمینی خلائی کچرے کی شکل اختیار کرجائیں گے اور یوں خوبصورت کائنات کا دلفریب نظارہ بہت مشکل ہوجائے گا۔

لیکن اب بھی کئی کمپنیاں اپنے اپنے سیٹلائٹ بھی بنارہی ہیں اور ان سب کا مقصد کم خرچ سیٹلائٹ انٹرنیٹ فراہم کرنا اور اس کی مارکیٹ پر قبضہ کرنا ہے۔ اس ضمن میں ون ویب نامی ایک منصوبہ چل رہا ہےاور ایمیزون نے بھی کیوپر نامی سیٹلائٹ منصوبہ شروع کررکھا ہے۔

ماؤنٹ پالومر پر قائم خلائی رصدگاہ نے یہ پریشان کن خبر دی ہے کہ صرف 2019سے ستمبر 2021 کے دوران اسٹارلنکے سیٹلائٹ نے 5300 مرتبہ ان کے مشاہدات میں رخنہ ڈالا اور یوں فلکیاتی تحقیقی کام کو بار بار روکنا پڑا۔

سائنسدانوں نے عالمی اداروں پر زور دیا ہے کہ وہ ان کمپنیوں کے ضابطہ اخلاق مرتب کرے۔

Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میٹا سے لفظ ’شہید‘ پر پابندی ہٹانے کا مطالبہ
واٹس ایپ صارفین کیلئے اچھی خبر
اب چھلے کے ذریعے اے آئی سے باتیں کیجئے
ایپل موبائل فونز صارفین کیلئے اہم خبر؛ کمپنی کا بڑا اعلان
ٹک ٹاک پر پابندی کا امکان
ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس جاسوس سیٹلائٹ کی دوڑ میں شامل
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

اگلی خبر