جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ پی پی نے کرپشن کو خرچ کرنے کا ٹھکانہ بلاول ہاؤس لاہور کو بنا لیاہے۔
وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے فوڈ سیکورٹی جمشید اقبال چیمہ نے مریم نواز کی پریس کانفرنس پر ردِ عمل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ن لیگ کی ساری سیاست جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈے کی مرہون منت ہے۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نہیں مسلم لیگ(ن)دھونس جمانے پر یقین رکھتی ہے ، تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن میں اپنے سارے اکاؤنٹس پیش کئے ہیں ، ن والے بتائیں وہ اپنے کھاتے پیش کرنے سے کیوں خوفزدہ ہیں؟
جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن (ن) ،پیپلز پارٹی کے اکاؤنٹس کی رپورٹ بھی جاری کرے ، تحریک انصاف (ن)لیگ کے پروپیگنڈے سے ہرگز خوفزد ہ نہیں ہے ، قوم نے اپوزیشن کے کرپشن میں لتھڑے ہوئے چہرے مسترد کر دئیے ہیں۔
وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے فوڈ سیکورٹی جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ پی پی نے کرپشن کو خرچ کرنے کا ٹھکانہ بلاول ہاؤس لاہور کو بنا لیاہے ، کئی دسمبر ، مارچ آئے اور گزر گئے ، 2022 کا مارچ بھی گزر جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
