Advertisement
Advertisement
Advertisement

124 خطرناک سانپوں سے بھرے گھر سے لاش برآمد

Now Reading:

124 خطرناک سانپوں سے بھرے گھر سے لاش برآمد
Advertisement

پولیس نے خطرناک سانپوں سے بھرے ایک گھر سے 49 سالہ شخص کی لاش برآمد کر لی۔

رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست میری لینڈ کی چارلس کاؤنٹی میں پولیس کو ایک گھر سے 124 خطرناک زہریلے سانپوں کے ساتھ ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ یہ شخص اس گھر کا مالک ہے اور اس نے ان سانپوں کو ایک ٹینک نما پنجرے میں رکھا ہوا تھا۔

مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ ان سانپوں میں بعض زہریلے سانپ بھی ہیں جس میں مختلف اقسام کے اژدھے، پھنکارنے والے سانپ، کوبرا اور بلیک ممبا شامل ہیں۔

Maryland: Man found dead at home with more than 100 snakes | Metro News

مذکورہ بالا 49 سالہ مردہ شخص کے کئی دنوں سے دکھائی نہ دینے پر اس کے پڑوسی نے کھڑکی سے گھر میں جھانک کر دیکھا تو انہیں یہ شخص زمین پر پڑا ہوا نظر آیا جس پر پڑوسی نے فوری پولیس کو اطلاع دی۔

Advertisement

پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر صورت حال کا جائزہ لیا اور ڈھیروں سانپ گھر میں موجود دیکھ کر پولیس بھی دنگ رہ گئی، میری لینڈ کے اینیمل کنٹرول آفیسر کے مطابق انہوں نے اپنے 30 سال کیرئیر میں کبھی ایسا کیس نہیں دیکھا، ان کا کہنا ہے کہ بظاہر کوئی گڑبڑ تو نظر نہیں آئی تاہم اس حوالے سے تفتیش جاری ہے۔

پولیس کے مطابق برآمد کیے گئے سانپوں میں 14 فٹ لمبا برمی پائیتھن بھی شامل ہے۔

Advertisement

A Missing Man Was Found Dead Inside A Giant Python

 میری لینڈ قانون کے تحت ایسے خطرناک سانپوں کو گھر میں رکھنے کی اجازت نہیں ہے تاہم ان خطرناک اور زہریلے سانپوں کو نارتھ کیرولینا منتقل کر دیا گیا ہے جب کہ بے ضرر سانپوں کو ورجینیا منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گھر کے مالک کی موت کی وجہ اب تک معلوم نہیں ہوئی ہے اور نہ ہی کسی سانپ سے اس شخص کو کوئی نقصان پہنچنے کا سُراغ ملا ہے تاہم موت کی وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی معلوم ہو سکے گی۔

Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مجرم عورت کا بھیس بدل کر جیل سے فرار ہونے میں کامیاب
دفتر میں کام کرتے ہوئے وقت سست روی سے گزرنے کا احساس کیوں ہوتا ہے؟ وجہ جان لیں
کیا آپ 41 سیکنڈ میں تصویر میں موجود 3 فرق تلاش کرسکتے ہیں؟
13 سیکنڈ میں تصویر میں چھُپا ٹوتھ برش تلاش کریں!
34 سالہ شخص کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
آئی فون نے ایک خاندان کی زندگی کیسے بچائی؟
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

اگلی خبر