فیس بک میسنجر کی جانب سے بہترین فیچر پیش کیا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فیس بک میسنجر کے اس نئےفیچر میں اسکرین شاٹ ڈیٹکشن بھی موجود ہے۔
نئے فیچر میں اسکرین شاٹ لیے جانے پر نوٹیفکیشن کے ذریعےصارف آگاہ کیا جائے گا۔
اس فیچر سے صارفین کو علم ہوسکے گا کہ ان کی بات چیت کا اسکرین شاٹ تو نہیں لیا گیا اور یہ اینڈ ٹو اینڈ چیٹس سمیت تمام چیٹس کے لیے دستیاب ہوگا۔
تاہم اس حوالے سے کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ اہم ہے کہ آپ انکرپٹڈ چیٹس استعمال کریں اور خود کو محفوظ محسوس کریں۔
اس فیچر کا انتظار واٹس ایپ صارفین کو بھی ہے اور امکان ہے کہ میسنجر کے بعد واٹس ایپ میں بھی اسے متعارف کرایا جائے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل میسنجر میں اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ آڈیو اور ویڈیو کالز کو بھی تمام صارفین کے لیے متعارف کرا دیا گیا تھا
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
