مراد راس نے کہا ہے کہ ہمارے بچے ہمارا سرمایہ ہیں۔
وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے اسکول کھانہ پروگرام کے لاہور سے آغاز کے موقع پر منعقدہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت اور خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسکول کھانہ پروگرام کے فروغ کے لئے تعاون کرنے پر اللہ والے ٹرسٹ اور ہونڈا پاکستان کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔
تقریب کا انعقاد سی ڈی جی پرائمری اسکول بھابڑہ فیروز پور روڈ لاہور میں کیا گیا ، اسکول کھانہ پروگرام کا آغاز لاہور کے سرکاری پرائمری اسکولوں سے کیا جا رہا ہے۔
مراد راس نے کہا ہے کہ اسکول کھانہ پروگرام کا انعقاد پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت کیا جا رہا ہے ، وزیر اعظم عمران خان نے حکومت کے آغاز ہی میں ہمارے بچوں میں سٹنڈڈ گروتھ کے حوالے مسائل کی طرف توجہ مبذول کرائی تھی۔
وزیر تعلیم پنجاب نے کہا کہ لاہور میں اسکول کھانہ پروگرام کے آغاز کی بدولت طلباء کی خاصری میں 33 فیصد اضافہ ہوا ہے ، اسکول کھانہ پروگرام کی بدولت طلباء کی صحت میں 77 فیصد تک بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے تحت پرائمری اسکول کے بچوں کو ایک وقت کا معیاری کھانہ فراہم کیا جاتا ہے ، تمام صاحب استطاعت افراد سے درخواست ہے کہ اسکول کھانہ پروگرام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔
مراد راس نے کہا ہے کہ ایک اسکول کے بچوں کو کھانہ فراہم کرنے کے لئے سالانہ 15 لاکھ روپے کے اخراجات درکار ہیں ، ہمارے بچے ہمارا سرمایہ ہیں، ان کی صحت سب سے ضروری ہے۔
وزیر تعلیم پنجاب نے کہا کہ اسکول کھانہ پروگرام کے لئے سرکاری فنڈنگ بھی کی جائے گی ، ماضی میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی بدولت اسکول کھانہ پروگرام متاثر ہوا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
