Advertisement

بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر اس ہفتے فائرسیفٹی کے اہم تجربات کئے جائیں گے

بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) پر اس ہفتے خلا کے بے وزنی میں بہت سے اہم تجربات کئے جائیں گے۔ ان میں فائرسیفٹی، بیٹریوں کو بہتر بنانے اور سرطانی رسولیوں پر تحقیق کی جائے گی۔

اس ضمن میں سائگنس نامی کارگو شپ یہ سارا سامان لے کر بین الاقوامی خلائی اسٹیشن تک پہنچے گا۔ اس کا مقصد مریخ اور اور چاند پر گھروں اور تنصیبات کو آگ سے محفوظ بنانا ہے۔ اس تجربے کو سولڈ فیول اگنیشن اینڈ ایکسٹنکشن کا نام دیا گیا ہے۔ اس کا اہم مقصد خلا میں آتشزدگی اور اس پر قابو پانے پر تحقیق بھی کی جائے گی۔ اس طرح مستقبل کے خلائی منصوبوں کو آگ سےمحفوظ بنانے میں مدد ملے گی۔


دوسرا تجربہ ایک نجی کمپنی کی جانب سے کیا جائے گا جس میں انجینیئرشدہ انسانی جلد پر ہونے والی انتہائی بنیادی تبدیلیوں کو نوٹ کیا جائے گا۔ اس طرح جلد کے نمونوں کے خلیات میں تبدیلی کو نوٹ کیا جائے گا۔

Advertisement

تیسرے تجربے میں چھاتی کے سرطان پروسٹیٹ کینسر کے خلیات اور رسولیوں کو خلا میں بھیجا جائے گا۔ ماہرین کا خیال ہے کہ خلا کی بے وزنی میں سرطانوی خلیات تیزی سے بڑھ کر تھری ڈی شکل اختیار کرلیتےہیں۔

تیسرا اہم تجربہ جاپانی ادارے کی جانب سے کیا جائے گا۔ اس میں خلائی ماحول میں لیتھیئم آئن سیکنڈری بیٹری کی کارکردگی کو نوٹ کیا جائے گا۔ اس طرح قدرے محفوظ اور مؤثر بیٹیریاں بنانے میں مدد ملے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سال 2026 میں کتنے سورج اور چاند گرہن ہوں گے؟ جانیے
پلاسٹک سے پاک حیرت انگیز فولڈ ایبل واٹر بوتل تیار
پیرس کے تاریخی ’’لوور میوزیم‘‘ میں چوری کی واردات کس طرح انجام دی گئی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
سال 2026؛ رمضان المبارک کا آغاز کب سے ہوگا؟ تاریخ کی پیشگوئی
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
Advertisement
Next Article
Exit mobile version