Advertisement
Advertisement
Advertisement

عقل داڑھ کے درد سے نجات کے مؤثر طریقے

Now Reading:

عقل داڑھ کے درد سے نجات کے مؤثر طریقے

حکمت کے دانت یا عقل داڑھ، داڑھ کا ایک گروہ ہے جو جبڑے کے پچھلے حصے میں نکلتے ہیں۔

 یہ دانتوں کا سب سے سخت اور چوڑا سیٹ ہوتا ہے جو کھانے کو چبانے میں سب سے زیادہ مدد کرتا ہے، زیادہ تر لوگوں میں عقل داڑھ 17 سے 25 سال کی عمر کے درمیان نکلنا شروع ہو جاتے ہیں اکثر لوگوں کے 25 سال کے ہونے کے بعد بھی عقل داڑھ نکلتی ہے۔

اس داڑھ کو ’عقل داڑھ‘ اس لیے کہا جاتا ہے کیونکہ یہ اس وقت نکلتی ہے جب انسان بالغ ہوجاتا ہے اور عمر کے اس حصے میں وہ پہلے سے زیادہ عقل و شعور رکھتا ہے، یہی وجہ ہے کہ تھرڈ مولر کو عام طور پر لوگ عقل داڑھ کہتے ہیں۔

کچھ لوگوں کو عقل داڑھ نکلنے کے عمل کے دوران کوئی پریشانی یا درد نہیں ہوتا ہے، جبکہ کچھ افراد کے لئے یہ شدید درد کی وجہ بن جاتے ہیں جس کی وجہ سے وہ کھانا بھی نہیں کھا پاتے۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ عقل کا دانت آپ کے مسوڑھوں سے ٹوٹ جاتا ہے اور چبانے کے کے دوران یہ جب مسوڑھوں سے ٹکراتا ہے تو تکلیف دیتا ہے۔

Advertisement

عقل داڑھ میں درد کیوں ہوتا ہے؟

عقل داڑھ میں درد بنیادی طور پر دانت کے جبڑے سے آدھا نکلنے کی وجہ سے ہوتا ہے، یہ مسوڑھوں کی لکیر سے ٹوٹ جاتا ہے پھر سوزش، خون نکلنے اور سوجن کا باعث بن جاتا ہے جو انتہائی تکلیف دہ ہوتا ہے۔

اس داڑھ کی نوک مسوڑھوں میں لگنے کی وجہ سے درد ہوتا ہے جبکہ  اس کی وجہ سے آپ کو سر درد کا سامنا بھی ہو سکتا ہے۔

اس کے علاوہ، عقل داڑھ جب ٹیڑھے رُخ میں نکلتا ہے تو زیادہ تکلیف دہ بن جاتا ہے۔

عقل داڑھ کے درد سے نجات کے ٹوٹکے

عقل داڑھ نکلنے کی صورت میں آپ کو کسی اچھے ڈینٹسٹ کے پاس جانا چاہیئے جبکہ آپ کچھ گھریلو علاج کا سہارا لے کر ہنگامی طور پر اس درد کو کسی حد تک کم کر سکتے ہیں۔

Advertisement

نمک اور پانی

نمک کو پانی میں گھول کر اس سے غرارے کرنے سے عقل داڑھ سے نکلنے والے خون اور درد میں کمی ممکن ہے، اس سے نہ صرف درد میں کمی آئے گی بلکہ منہ سے جراثیم بھی دور ہو جائیں گے، اس کے لئے ہلکے نیم گرم پانی کا استعمال کریں۔

برف یا آئس کریم

عقل داڑھ کے درد کو ختم کرنے کے لئے اور داڑھ سے سوجن دور کرنے کے لئے آپ کولڈ کمپریس یعنی برف یا پھر آئس کریم کا استعمال بھی کر سکتے ہیں، برف کا ٹکڑا بار بار متاثرہ جگہ پر لگائیں یا پھر آئس کریم کھائیں، ڈاکٹرز بھی یہی مشورہ دیتے ہیں۔

لونگ

دانتوں کے درد کو دور کرنے کے لئے لونگ منہ میں رکھنا ایک بہت ہی عام اور آزمودہ نسخوں میں سے ایک ہے، لونگ کو صدیوں سے دانتوں کا درد دور کرنے کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے، اگر آپ فوری درد میں آرام چاہتے ہیں تو عقل داڑھ والی متاثرہ جگہ پر ایک لونگ رکھ لیں اور اس کا عرق اچھی طرح دانتوں میں جانے دیں، یا پھر لونگ کا تیل روئی کی مدد سے عقل داڑھ پر لگا لیں، ایسا کرنے سے بھی درد میں آرام آئے گا۔

Advertisement

لہسن

عقل داڑھ میں ہونے والے درد کی وجہ داڑھ میں سوجن اور انفکشن ہے ایسے میں اگر اینٹی انفلامیٹری اور اینٹی انفیکشن خصوصیات سے بھرپور لہسن کو چبا لیا جائے تو اس سے درد میں کمی آئے گی یا پھر پسا ہوا لہسن بھی عقل داڑھ کی جگہ پر رکھنے سے بھی آرام مل سکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر