برطانیہ نے روس پر سخت اقتصادی پابندیاں عائد کردیں

روس
برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی جانب سے روس پر سخت اقتصادی پابندیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانوی وزیراعظم نے یوکرین پر حملہ کرنے کی پاداش میں روس پر اقتصادی پابندیاں عائد کردیں جس کے تحت روس کے اہم بینکوں کے اثاثے منجمد کردیے۔
برطانوی وزیراعظم کی جانب سے فوری طور پر روس کے 5 بینکوں کے اثاثے منجمد کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے جب کہ روس کے 3 ارب پتی افراد کو برطانیہ میں سفری پابندی عائد کردی۔
یہ بھی پڑھیں: 100 جنگی طیارے اور 120 بحری جہازوں سے روسی جارحیت کا مقابلہ کرنے کیلیے تیار ہیں ، نیٹو
بورس جانسن کا کہنا تھا کہ قانون سازی کے ذریعے روسی ریاست اور کمپنیوں کو برطانوی مارکیٹس سے فنڈ جمع کرنے اور قرضہ لینے سے روک دیا جائے گا اور روس کو فروخت کی جانے والی ٹیکنالوجی کے لیے سخت برآمدی ضابطے ہوں گے۔
برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ روسی شہریوں کے پیسے جمع کروانے کے لیے ایک حد مقرر کی جائے گی اور نئے اداروں اور افراد کے مالیاتی اثاثے بھی منجمد کئے جائیں گے جب کہ روسی ائیر لائن ایروفلوٹ کی برطانیہ آمد پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
بورس جانسن نے کہا کہ روسی بینکوں کے اثاثے منجمد اور انھیں برطانوی مالیاتی اداروں سے خارج کردیا جائے گا جب کہ یوکرین پر حملے میں کردار ادا کرنے پر بیلا روس پر بھی ایسی ہی پابندیاں عائد کی جائیں گی اور ہم اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر روسی سرمائے کو ہدف بنائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ماں! میں آپ سے محبت کرتا ہوں، روس کے حملے کے دوران یوکرینی فوجی کی ویڈیو وائرل
اس سے قبل روسی صدر ولادی میر پیوٹن کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ روس کی سلامتی کے دفاع و تحفظ کے لیے یوکرین پر قبضہ کرنا ناگزیر تھا اور ہم نے پابندیوں سے نمٹنے کے لیے تیاری کرلی تھی۔
دوسری جانب یورپی فوجی اتحاد نیٹو نے کہا ہے کہ وہ روسی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لئے 100 جنگی طیارے اور 120 بحری جہاز ہائی الرٹ ہیں۔
واضح رہے کہ روس کے یوکرائن پر حملے کے بعد بعد اسے عالمی برادری بشمول مغربی ممالک کے جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ اس جنگ کے سبب پوتن کو ہٹلر سے تشبیہ دی جارہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

