Advertisement

یوکرین سے بھارتی طلباء کو لے کر پہلی فلائٹ ممبئی پہنچ گئی

یوکرین میں روسی افواج کے حملے کے بعد بھارتی طلباء کو لے کر پہلی فلائٹ ممبئی ائیرپورٹ پہنچ گئی۔

یوکرین کی فضائی حدود مسافر طیاروں کے لئے بند کئے جانے کے بعد بھارتی طلباء کو پہلے پڑوسی ملک رومانیہ پہنچایا گیا ، جہاں سے انہیں بھارتی طیارے کے ذریعے ممبئی لایا گیا۔

طیارے میں 219 طلباء سوار تھے ، جن کے استقبال کے لئے ممبئی ائیرپورٹ پر ان کے اہل خانہ کے علاوہ اعلیٰ حکومتی اہلکار بھی موجود تھے۔

یوکرین سے بھارتی طلباء کو لانے والے ائیر انڈیا کے طیارے کے عملہ کا یونین منسٹر پایوش گویال نے شکریہ ادا کیا۔

بھارت کے داخلی امور کے وزیر ایس جے شنکر نے کہا کہ وہ صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں، انہوں نے یوکرین میں محصور بھارتی طلباء اور شہریوں کے نکالنے کو ’آپریشن گنگا‘ کا نام دیا ہے۔

Advertisement

وزیر جے شنکر نے کہا کہ طلباء ہمارے بچے ہیں جو اپنے وطن واپس آ رہے ہیں، ہم آخری بھارتی کے یوکرین سے نکلنے تک اپنے مشن کو جاری رکھیں گے۔

بھارتی وزیر نے کہا کہ یوکرین میں بھارتی شہریوں کی ویکسینیشن اور کھانے وغیرہ کا انتظام بھارت کی حکومت کر رہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
امریکی سینیٹ نے 100 سے زائد ممالک پر ٹرمپ کے عالمی ٹیکسز ختم کرنے کا بل منظور کرلیا
اینٹی ٹیرف اشتہار تنازع: کینیڈین وزیراعظم نے صدر ٹرمپ سے معافی مانگ لی
امریکا: نیویارک سٹی میں ریکارڈ بارش سیلابی صورتحال، دو افراد ہلاک
وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کے داخلے پر نئی پابندیاں عائد
بھارت پینترے بازی سے باز نہ آیا ، افغانستان کو دریا پر ڈیم کی تعمیر کا نیا جھانسہ
جنسی اسکینڈل پر کارروائی ، برطانوی شہرادہ اینڈریو شاہی لقب سے محروم ، محل چھوڑنے کا حکم
Advertisement
Next Article
Exit mobile version