
طالبان کے قائم مقام افغان وزیردفاع نے ایک لاکھ 10 ہزار فوجیوں پر مشتمل جدید فوجی اسلحے سے لیس فوج تیار کرنے کا اعلان کیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان وزیر دفاع ملا محمد یعقوب کا مقامی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ طالبان قیادت نے نئی فوج کی تشکیل نو کے منصوبے کی منظوری دے دی ہے جس کےلیے 80ہزار افغٓن باشندوں کی رجسٹریشن مکمل ہوچکی ہے جب کہ 10 ہزار فوجی پہلے ہی پیشہ ورانہ تربیت مکمل کرچکے ہیں۔
اس ضمن میں طالبان کے بانی ملا محمد عمر کے بڑے صاحبزادے ملا محمد یعقوب کا کہنا تھا کہ پیشہ ور افغان باشندے جنھوں نے پچھلی حکومت میں خدمات سر انجام دیں تھیں او روہ جنھیں سابق حکومت نے تربیت کے لیے بیرون ملک بھیجا تھا سبھی اس نئی فوج میں شامل ہونے کے اہل ہیں۔
دوسری جانب امریکہ اور اس کے نیٹو اتحادیوں نے 2001 سے 2021 کے دوران افغان نیشنل سیکیورٹی فورسز کی تربیت اور ساز وسامان کی فراہمی پر 80ارب ڈالر سے زائد خرچ کیے تھے۔ تاہم، گزشتہ برس امریکی افواج کے انخلا کے سبب پولیس اور فوج منتشر ہوکر رہ گئی تھی۔
علاوہ ازیں، افغانستان کی تعمیر نو کے لیے امریکی خصوصی انسپکٹر جنرل جان سوپکو سے توقع کی جارہی ہے کہ وہ اگلے ماہ کانگریس میں رپورٹ پیش کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News