سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو رواں ماہ دیر سے ادائیگی پر تیل کی فراہمی کا باقاعدہ آغاز ہوجائے گا۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے مؤخر ادائیگیوں پر تیل کی فراہمی پارکو اور نیشنل ریفائنری لمیٹڈ کو فراہمی باقاعدہ شروع کردی جائے گی۔ہر ماہ مؤخر ادائیگی پر 5 کروڑ ڈالر کے مساوی مالیت کا تیل فراہم کیا جائے گا۔
دوسری جانب پاکستان نے اسلامی ترقیاتی بینک سے 1.2 ارب ڈالر کی فنانسنگ کی سہولت حاصل کرنے کے معاہدے پر دستخط کردیے ہیں۔ آئی ڈی بی گروپ اور سعودی عرب کی جانب سے ماہانہ 20کروڑ ڈالر کی مشترکہ فنانسنگ سے روپے کی قدر پر دباؤ میں کمی آنے کی بھی توقع ہے۔
واضح رہے کہ 3 سال کے دوران ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر 45 فیصد گرچکی ہے جس کے نتیجے میں مہنگائی کی شرح انتہائی بلند ہوگئی ہے۔
وزارت اقتصادی امور کے مطابق 1.2 ارب ڈالر کے معاہدے میں بنیادی اجناس جیسے خام تیل، ریفائنڈ پٹرولیم پروڈکٹس، ایل این جی اور غذائی اور زرعی مصنوعات کی درآمد کے لیے فنانسنگ شامل ہے۔رواں مالی سال کے دوران حکومت پہلے ہی آئی ڈی بی سے تیل خریداری کی ادائیگی کے لیے 1.1 ارب ڈالر حاصل کرچکی ہے۔
1.2 ارب ڈالر کی فنانسنگ کی سہولت کا حوالہ دیتے ہوئے آئی ٹی ایف سی کے سی او او نذیم نوردالی کا کہنا ہے کہ نیا سالانہ پلان آئی ٹی ایف سی اور حکومت پاکستان کے درمیان طویل شراکت داری کو ظاہر کرتا ہے۔ اقتصادی اہداف کے حصول کے لیے آئی ٹی ایف سی پاکستان کو مالی وسائل فراہم کرتا رہے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
