Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی ویسٹ انڈیز کو شکست دے دی

Now Reading:

بھارت نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی ویسٹ انڈیز کو شکست دے دی

بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان جاری ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں بھی بھارت نے ویسٹ انڈیز کو 8 رنز سے شکست دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کولکتہ میں کھیلے گئے اس میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔

بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 186 رنز بنائے۔

بھارت کی جانب سے ریشابھ پانٹ 52 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے،ویرات کوہلی 52،وینکاٹیش ایئر 33 جبکہ کپتان روہیت شرما نے 19 رنز بنائے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے روسٹون چیس نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ کوٹریل اور شیفرڈ نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

Advertisement

187 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنا سکی۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے رومان پوویل 68 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے،نکولس پوران 62،برینڈن کنگ 22 جبکہ کپتان پولارڈ نے ناقابل شکست 3 رنز بنائے۔

بھارت کی جانب سے بھنیشور کمار، چاہل اور روی بشونی نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

ریشابھ پانٹ کو 52 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلنے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کین ولیمسن کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
بابر کی فارم میں شاندار واپسی ، مداحوں نے خوب لطف اٹھایا، آؤٹ ہوتے ہی اسٹیڈیم خالی ہو گیا
پاکستان نے جنوبی افریقہ کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دے کر سیریز نام کر لی
سوشل میڈیا پر وائرل سعودی عرب کا ’اسکائی اسٹیڈیم‘ اے آئی کی کارستانی نکلا
سابق بھارتی کرکٹر اظہرالدین ریاستی حکومت میں پہلے مسلم وزیر بن گئے
مستقل تنقید کا شکار بابر اعظم نے ناقابل یقین کارنامہ سرانجام دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر