امیر تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد رضوی کی بارات اٹک پہنچ گئی۔
بول نیوز کے ذرائع کے مطابق سعد رضوی کا نکاح ان کے ماموں کی بیٹی سے طے ہے جوکہ آج دوپہر میں ہو گا۔
سربراہ ٹی ایل پی سعد رضوی کا ولیمہ 6 فروری کو سبزہ زار اسٹیڈیم لاہور میں ہو گا۔
نکاح میں کون کون شریک ہو گا؟
سعد رضوی نکاح کیلئے قریبی ساتھیوں اور اہل خانہ کے ہمراہ نکہ کلاں اٹک پہنچ گئے ہیں۔
سربراہ ٹی ایل پی کی شادی خاندان میں ہی ہو رہی ہے، ان کے نکاح کی تقریب سادہ ہوگی اور اس میں صرف خاندان کے افراد شریک ہوں گے۔
سعد رضوی کی دعوت ولیمہ کیلئے کارکنوں کو دعوتِ عام
ذرائع کے مطابق لاہور کی انتظامیہ نے سعد رضوی کے ولیمے کیلئے سبزہ زار اسٹیڈیم میں تقریب کی اجازت دیدی ہے۔
ان کی دعوتِ ولیمہ اتوار 6 فروری دوپہر ایک بجے سبزہ زار گراؤنڈ میں ہوگی۔
ذرائع کے مطابق ٹی ایل پی نے سعد رضوی کی دعوت ولیمہ کے لیے کارکنوں کو دعوتِ عام دے دی جبکہ ولیمے کی تقریب کے کارڈ بھی تقسیم کر دیئے گئے ہیں۔
Advertisementسعد حسین رضوی کی دلہن کون؟
اچانک شادی کا فیصلہ کیوں؟
مکمل تفصیل دیکھیں:https://t.co/JdHa6aDakn#SaadRizvi #Marriage #Nikkah #BOLNews pic.twitter.com/NmJuAizwMf— BOLNetwork (@BOLNETWORK) February 2, 2022
سعد رضوی کی رہائی
گزشتہ سال نومبر میں تحریک لبیک کے سربراہ سعد رضوی کو کوٹ لکھپت جیل سے رہائی ملی تھی۔
یاد رہے کہ 12 اپریل 2021 کو سعد رضوی کو لاہور میں گرفتار کیا گیا تھا۔
ان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں احتجاج کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا جس نے بعدازاں پر تشدد صورت اختیار کرلی تھی جس کے پیشِ نظر حکومت نے تحریک لبیک پاکستان پر پابندی بھی عائد کردی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News