بھارتی کرکٹ ٹیم کے موجودہ اسکواڈ کے ایک اہم کھلاڑی کی انسانیت نے 11 سالہ بچے کی جان بچا کر اپنے مداحوں کے دل جیت لئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کے ایل راہول نے موذی مرض بلڈ کینسر میں مبتلا 11 سالہ وراد کے فوری آپریشن کے لئے درکار رقم فراہم کر کے بچے کی جان بچانے میں اہم کردار ادا کیا۔
گزشتہ سال دسمبرمیں وراد کے غریب والدین کا 11 سالہ بچہ وراد بلڈ کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا ہو گیا تھا ، جس کا علاج بہت مہنگا تھا۔
وراد کے غریب والدین نے اپنے بچے کی زندگی کے لئے عطیہ مہم کا آغاز کیا، اس فنڈ ریزنگ مہم کے بھنک کے ایل راہول کو بھی پڑی، انہوں نے آگے بڑھ کر اس بچے کے علاج کے تمام اخراجات ادا کرنے کی ہامی بھری۔
اس حوالے سے کے ایل راہول کا کہنا تھا کہ میں نے جب بچے کی خراب صحت کے بارے میں سنا تو میں نے یکدم بچے کی مدد کا مصم ارادہ کر لیا۔ کے ایل راہول نے وراد کے علاج کے لئے 31 لاکھ روپے کا عطیہ دیا۔
کے ایل راہول نے کہا کہ بچے کی کامیاب سرجری کے بعد اس کے تیزی سے صحت یاب ہونے کی خبروں نے مجھے جو سکون اور خوشی دی ہے وہ میں بیان نہیں کر سکتا۔
کے ایل راہول نے مزید کہا کہ میری خواہش ہے کہ وراد جلد از جلد صحت یاب ہو کر اپنے قدموں پر کھڑا ہو جائے اور اپنے ادھورے خوابوں کو پانے کی کوشش کرے۔
راہول نے مزید کہا کہ میرا یہ اقدام دوسرے صاحب استطاعت لوگوں کو متاثر کرے تاکہ وہ آگے آ کر دوسروں کی مدد کریں۔
وراد کی والدہ نے انڈین کھلاڑی کے ایل راہول کا شکریہ ادا کیا ، دوسری جانب شائقین کرکٹ اور کے ایل راہول کے مداحوں نے بھی کھلاڑی کے اس اقدام کو بے حد پسند کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News