Advertisement

سیاست خواہشات کی بنیاد پر نہیں ہوتی، مولانا فضل الرحمان

مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ سیاست خواہشات کی بنیاد پر نہیں ہوتی۔

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ایم کیو ایم رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی سیاسی جماعت کو اختیار نہیں کہ قانون کے منافی قانون سازی کرے۔

انہوں نے کہا کہ سیاست خواہشات کی بنیاد پر نہیں ہوتی، سیاست کے اصول ہوتے ہیں آئین اس حوالے سے رہنمائی کرتا ہے، اس وقت ملک میں جو ہورہا ہے یہ پاکستان کہ مفاد میں نہیں، پاکستان کو گروی رکھ دیا گیا ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پورے ملک میں حق کا بول بالا ہوگا، پی ٹی آئی کی اتحادی جماعتیں سیاسی طاقت ہیں، چار سال میں ثابت کردیا کہ ملک پیچھے کی طرف جارہا ہے ، یہ بوجھ اٹھانا مزید ممکن نہیں ہوگا۔

دوسری جانب ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما عامر خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ احترام اور پیار کا رشتہ ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ سندھ میں بلدیاتی قانون کے حوالے سے اے پی سی بلائی گئی، جے یو آئی نے بھی اے پی سی میں شرکت کی، بلدیاتی قانون کے حوالے سے تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لیا، ہم صرف کراچی نہیں پورے سندھ کے میئر کی بات کر رہے تھے۔

عامر خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اختیارات نچلی سطح تک منتقل نہیں کیے، ہمارے پر امن احتجاج پر لاٹھی چارج کیا گیا، سپریم کورٹ نے بلدیاتی قانون پر فیصلہ سنایا، چاہتے ہیں پیپلز پارٹی سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کرے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ریڈ لائن منصوبہ عوام کیلیے وبال جان، پیپلزپارٹی نے کراچی کو تجربہ گاہ بنا دیا، حافظ نعیم الرحمان
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
Advertisement
Next Article
Exit mobile version