Advertisement
Advertisement
Advertisement

سرنجوں کے مینوفیکچررز نے سرنجوں کے بحران کی پیشگوئی کر دی

Now Reading:

سرنجوں کے مینوفیکچررز نے سرنجوں کے بحران کی پیشگوئی کر دی

شیری رحمان نے کہا ہے کہ سرنجوں کے مینوفیکچررز نے سرنجوں کے بحران کی پیشگوئی کر دی ہے۔

سینیٹر شیری رحمان نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ ملک میں کورونا کی بگڑتی صورتحال کے دوران سرنجوں کے مینوفیکچررز اور درآمد کنندگان نے سرنجوں کے بحران کی پیشگوئی کر دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ منی بجٹ میں سرنجوں کی درآمد اور خام مال پر 17 فیصد سیلز ٹیکس عائد کیا گیا ، ہم نے ادویات اور صحت کے شعبے پر منفی اثرات کی وجہ سے اس طرح کے ٹیکسز کی مخالفت کی تھی۔

شیری رحمان نے کہا کہ ملک میں ہر سال لگ بھگ 2 ارب سرنجز استعمال ہوتی ہیں جس میں 55 فیصد باہر سے درآمد کی جاتی ہیں ، سرنجز کی قیمت بڑھانے سے لوگ ایک ہی سرنج دوبارہ استعمال کریں گے جو بہت ہی خطرناک عمل ہے۔

سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ کورونا وبا کے وقت سرنجز کا بحران پیدا ہونا بہت ہی تشویش ناک ہے، حکومت کو فوری نوٹس لینا چاہیے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
پاک افغان طورخم بارڈر آج بیسویں روز بھی ہر قسم کی سرگرمیوں کیلئے بند
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر