Advertisement
Advertisement
Advertisement

جعلی اکاؤنٹس کیسز، زرداری سمیت دیگر کی حاضری سےاستثنی کی درخواستیں منظور

Now Reading:

جعلی اکاؤنٹس کیسز، زرداری سمیت دیگر کی حاضری سےاستثنی کی درخواستیں منظور
آصف زرداری، فریال تالپور

عدالت نے پارک لین اورمنی لانڈرنگ ریفرنسز میں آصف زرداری، فریال تالپوراور دیگر کی ایک روزہ عدالتی حاضری سے استثنی کی درخواستیں منظور کر لیں۔ 

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد میں جعلی اکاؤنٹس سے جڑے پارک لین اور منی لانڈرنگ ریفرنسز کی سماعتیں ہوئیں۔

سابق صدر آصف زرداری ، فریال تالپور اور دیگر کی جانب سے ایک روزہ عدالتی حاضری سے استثنی کی درخواستیں دی گئیں۔

آصف زرداری کے وکیل بیرسٹر شیراز راجپر عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

نیب پراسیکیوٹر عثمان مرزا کے رخصت ہونے کے باعث سماعت بنا کارروائی کے ملتوی کر دی گئی۔

Advertisement

عدالت نے سابق صدر آصف زرداری، فریال تالپور اور دیگر کی ایک روزہ عدالتی حاضری سے استثنی کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے ریفرنسز پر مزید کارروائی 14 مارچ تک ملتوی۔

احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے ریفرنسز کی سماعتیں کی۔

دوسری جانب احتساب عدالت اسلام آباد میں متبادل توانائی بورڈ کے کنسلٹنٹ کی غیر قانونی تعیناتی کے ریفرنس سے متعلق بھی سماعت ہوئی۔

سابق وزیر اعظم شوکت عزیز کے شریک ملزمان پر فرد جرم کی کارروائی پھر مؤخر ہوگئی۔

وکیل صفائی نے استدعا کی کہ ہائی کورٹ میں درخواست دائر ہے فیصلہ آنے تک سماعت ملتوی کی جائے جس پر عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 22 مارچ تک ملتوی کر دی۔

ریفرنس میں شوکت عزیر، لیاقت جتوئی و دیگر ملزم نامزد ہیں۔

Advertisement

عدالت نے شوکت عزیز کو اشتہاری قرار دے رکھا ہے جبکہ ملزمان پر بشارت حسن بشیر کو غیر قانونی کنسلٹنٹ تعینات کرنے کا الزام ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بوکھلاہٹ یا قول و فعل میں تضاد؟ بھارت نے دریائے جہلم میں معمول سے زیادہ پانی چھوڑ دیا
پاکستانی میڈیا نے جھوٹے بھارتی بیانیے کو دفن کردیا
جنگجوقوم ہیں، بھارت 10 ممالک کی حمایت حاصل کرلے تب بھی تیار ہیں، محسن نقوی
مہنگائی کی شرح 2 سال کی کم ترین سطح پر آگئی، گورنر مرکزی بینک
دل کے علاج کے لیے نئی دہلی میں مقیم فیملی کو بھی بھارت چھوڑنے کا حکم
صوبہ سندھ، ناقص نظام سیوریج اور صفائی کے سبب ملیریا کیسز میں ہوشربا اضافہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر