
حکومت پاکستان نے ادویہ سازکی صنعت کے فروغ کے لیے مراعاتی پیکیج کی تیاری کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان نے ادویہ ساز اداروں کو مراعاتی پیکیج دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس تناظر میں صنعت کو فروغ دیتے ہوئے ان اقدامات کا اعلان کیا ہے کہ جن کی بدولت صنعت کو بھارت، چین اور بنگلہ دیش کے مدِ مقابل لایا جاسکے۔
واضح رہے، وزیر اعظم ہاؤس کی جانب سے متعلقہ وزارتوں اور محکمہ جات کو یہ ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ حکومت ادویہ سازی کے شعبے میں خود انحصاری کا حصول چاہتی ہے جس کے چلتے ٹھوس اقدامات اور خصوصی مراعات ھکومت کی جانب سے دی جائیں گی تاکہ ادویہ سازی کے لیے درکار خام مال کے لیے بیرونی ممالک پر انحصار بتدریج کم کیا جاسکے۔
یاد رہے، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے اس حوالے سے اقدام کرتے ہوئے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جس کی بنیادی ذمہ داری یہ ہے کہ وہ جامع سفارشات اور تجاویز مرتب کرکے وفاقی حکومت کو ارسال کرے گی جس میں چین اور بھارت کی حکومتوں کی جانب سے ان کی کمپنیوں کو دی گئی مراعات کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔
علاوہ ازیں، ادویہ سازوں کا کہنا ہے کہ مراعاتی پیکج کا اعلان خوش آئند ہے۔ امید ہے اس کے ثمرات جلد قوم کو ملیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News