Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت پاکستان کا ادویہ سازی کے شعبے میں خود انحصاری کے لیے بڑا اقدام

Now Reading:

حکومت پاکستان کا ادویہ سازی کے شعبے میں خود انحصاری کے لیے بڑا اقدام

حکومت پاکستان نے ادویہ سازکی صنعت کے فروغ کے لیے مراعاتی پیکیج کی تیاری کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان نے ادویہ ساز اداروں کو مراعاتی پیکیج دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس تناظر میں صنعت کو فروغ دیتے ہوئے ان اقدامات کا اعلان کیا ہے کہ جن کی بدولت صنعت کو بھارت، چین اور بنگلہ دیش کے مدِ مقابل لایا جاسکے۔

واضح رہے، وزیر اعظم ہاؤس کی جانب سے متعلقہ وزارتوں اور محکمہ جات کو یہ ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ حکومت ادویہ سازی کے شعبے میں خود انحصاری کا حصول چاہتی ہے جس کے چلتے ٹھوس اقدامات اور خصوصی مراعات ھکومت کی جانب سے دی جائیں گی تاکہ ادویہ سازی کے لیے درکار خام مال کے لیے بیرونی ممالک پر انحصار  بتدریج کم کیا جاسکے۔

یاد رہے،  ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے اس حوالے سے اقدام کرتے ہوئے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جس کی بنیادی ذمہ داری یہ ہے کہ  وہ جامع سفارشات اور تجاویز مرتب کرکے وفاقی حکومت کو ارسال کرے گی جس میں چین اور بھارت کی حکومتوں کی جانب سے ان کی کمپنیوں کو دی گئی مراعات کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

علاوہ ازیں، ادویہ سازوں کا کہنا ہے کہ مراعاتی پیکج کا اعلان خوش آئند ہے۔ امید ہے اس کے ثمرات جلد قوم کو ملیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
تیل و گیس کی تلاش ، 80 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری؛ ہاؤس رینٹل سیلنگ میں بڑا اضافہ
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر