اداکار شتروگھن سنہا نے کہا کہ لیجنڈ گلوکارہ لتا منگیشکر ان کی بیٹی سوناکشی سنہا کی بڑی فین تھیں۔
شتروگھن سنہا نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ لتا منگیشکر مجھ سے کہتی تھیں کہ میں تمہاری تو پرستار ہوں ہی لیکن سوناکشی کی بھی بہت بڑی فین ہوں۔
انہوں نے بتایا کہ میں نے لتا دیدی کے ان الفاظ پر کہا تھا کہ آپ نے ہمارے خاندان اور بچوں کے لئے بہت بڑی تعریف کی ہے۔
اداکار نے کہا کہ ہم خوش قسمت تھے، میری پوری فیملی کو لتا دیدی سے بہت پیار اور محبت ملی، وہ اکثر میرے مکالموں اور اداری کے بارے میں بات کرتی تھیں۔
شتروگھن سنہا نے بتایا کہ لتا دیدی نے ملاقات کے دوران ان کی کئی فلموں کے ڈائیلاگ بھی دہرائے۔
واضح رہے کہ لتا منگیشکر کا 6 فروری کی صبح ممبئی میں انتقال ہوا تھا اور اسی شام شیوا جی پارک میں ان کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی گئیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
