ٹیسٹ فاسٹ بولر شبیر احمد نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو محمد حسنین کے حوالے سے قیمتی مشورہ دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ماضی میں مشکوک بولنگ ایکشن کا شکار ہونے والے فاسٹ بولر شبیر احمد نے پی سی بی کو محمد حسنین کے بولنگ ایکشن کی تصدیق اور درستی کا راستہ بتادیا ہے۔
انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پی سی بی محمد حسنین کا بولنگ ایکشن پاکستانی لیب کے بجائے آسٹریلیا سے کروائے کیونکہ پاکستانی لیب اس حوالے سے آسٹریلیا سے زیادہ تجربہ کار نہیں ہے۔
شبیر احمد کا مزید کہنا تھا کہ آسٹریلیا میں معیاری لیب کے ساتھ وہاں ایکشن درست کرانے کی بھی سہولتیں موجود ہیں۔
واضح رہے کہ کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستان کے فاسٹ بولر محمد حسنین کا بولنگ ایکشن غیر قانونی قرار دیا تھا۔
کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق محمد حسنین انٹرنیشنل کرکٹ میں بولنگ ایکشن کی درستگی تک بولنگ کیلئے معطل رہیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News