وہ سریلی آواز جسے سن کر بھارت کے سابق وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو کی آنکھوں سے آنسو آگئے تھے، ایک ایسی آواز جو اتنی الگ اور میٹھی تھی کہ اسے موسیقی کی تاریخ میں قدرت کا دیا ہوا سب سے قیمتی تحفہ مانا گیا، آج ہمارے بیچ نہیں رہی۔
بھارت رتن لتا منگیشکر کے سدا بہار گانے آج بھی اتنے ہی سنے جاتے ہیں، جتنے پہلے سنے جاتے تھے۔
یقیناً اس کی وجہ ان کی بے حد سریلی آواز ہے جس کے لیے انہوں نے کافی مشق اور محنت کی تھی۔
گھر کے ماحول میں موسیقی رچی بسی ہوئی تھی۔ لتا جی کے والد دیناناتھ منگیشکر مشہور موسیقار تھے۔ خاندان میں سبھی بہنیں اور بھائی موسیقی کی تعلیم لیتے تھے۔
سبھی جانتے ہیں کہ لتا منگیشکر باصلاحیت گلوکارہ آشا بھوسلے کی بہن ہیں۔ آشا کے علاوہ لتا منگیشکر کی دو اور بہنیں ہیں جن کے نام اوشا منگیشکر اور مینا منگیشکر ہیں۔
وہ بھی ایک گلوکارہ ہیں جو آشا اور لتا کی طرح مشہور نہیں ہیں، لیکن انہوں نے بہت سے بھارتی گانے گائے ہیں۔
آنجہانی لتا کے ایک بھائی بھی ہیں، جن کا نام ریدہے ناتھ منگیشکر ہے۔ وہ بھی موسیقی کی دنیا سے ہی وابستہ ہیں۔
لتا جی اپنی گائیکی کو نکھارنے کے لیے دن بھر مشق کرتی تھیں۔ جب لتا نے گانا شروع کیا تو اس وقت آج جیسی ٹیکنالوجی موجود نہیں تھی۔
لتا جب 13 سال کی تھیں تبھی ان کے والد کی اچانک موت ہو گئی تھی۔ والد کی موت کے بعد گھر کی ذمہ داری لتا کے نازک کندھوں پر آ گئی۔ گھر چلانے کے لیے چھوٹی سی عمر میں ہی انہوں نے گلوکاری شروع کردی۔
ویسے فلموں میں لتا کا سفر آسان نہیں تھا، آپ یہ جان کر یقین نہیں کریں گے کہ ایک دور ایسا بھی تھا جب کئی میوزک ڈائریکٹر نے لتا منگیشکر کو یہ بول کر رجیکٹ کر دیا تھا کہ وہ کبھی گلوکارہ نہیں بن سکتیں۔ تاہم لتا کی صلاحیت کو تسلیم کیا گیا 1947 میں ‘آپ کی سیوا میں’ فلم سے۔
لتا کی سگی بہن آشا بھونسلے سے ان کے تعلقات کو لے کر بھی بولی وڈ کی گلیوں میں کئی کہانیاں سامنے آتی رہیں۔ والد کی موت کے بعد لتا کے سر پر گھر کی ذمہ داری آ گئی، لیکن جس گھر کو ہینڈل کرنے لتا جی جان سے لگی تھیں اس گھر میں اس وقت طوفان آ گیا جب ان کی چھوٹی بہن آشا نے اپنے سے دوگنے عمر کے آدمی سے شادی کر لی اور گھر چھوڑ کر چلی گئیں۔
آشا سے لتا اتنی ناراض ہوئیں اور دونوں کے دلوں میں ایسی پھوٹ پڑی کہ سالوں تک دونوں نے ایک دوسرے سے بات تک نہیں کی۔
آشا اپنی شادی کی ناکامی کے بعد جب واپس گھر لوٹی تو لتا نے کبھی ان کو دل سے قبول نہیں کیا۔
اپنی زندگی سے مایوس آشا نے جب دوبارہ اپنی زندگی کی شروعات کی تب بھی لتا کا کوئی خاص تعاون انہیں نہیں ملا۔
ایک دور تھا جب لتا کا میوزک انڈسٹری میں تہنا راج تھا، کہا جاتا ہے کہ لتا کی وجہ سے آشا کے ہاتھ سے بہت سارے مواقع چھن گئے۔
لیکن آشا بھونسلے نے اپنی الگ شناخت بنائی، تاہم سالوں کے بعد دونوں بہنیں ایک ساتھ اسٹیج پر نظر آئی تھیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
