Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

دوسرا ٹی ٹوئنٹی،آسٹریلیا نے سری لنکا کو اعصاب شکن سپر اوور میں شکست دے دی

Now Reading:

دوسرا ٹی ٹوئنٹی،آسٹریلیا نے سری لنکا کو اعصاب شکن سپر اوور میں شکست دے دی

آسٹریلیا اور سری لنکا کے درمیان کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آسٹریلیا نے سپر اوور میں سری لنکا کو شکست دی۔

تفصیلات کے مطابق سڈنی میں کھیلے گئے اس میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

آسٹریلیا نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر  164 رنز بنائے۔

آسٹریلیا کی جانب سے جوش لنگلس 48 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے،کپتان ایرن فنچ 25،اسٹوئنس 19 جبکہ بین مک ڈرموٹ نے 18 رنز بنائے۔

سری لنکا کی جانب سے چمیرا  اور ڈی سلوا نے 2،2 شکار کیے جبکہ تھوشارا اور تھیکشانہ نے 1،1 وکٹ حاصل کی ۔

Advertisement

ہدف کے تعاقب میں  سری لنکا نے بھی مقررہ 20 اوورز میں 164 رنز بنائے اور میچ ٹائے ہوگیا۔

سری لنکا کی جانب سے اوپنر نسنکا نے شاندار 73 رنز کی اننگ کھیلی،کپتان شناکا نے 34 رنز بنائے جبکہ دنیش چندیمل نے 19 رنز بنائے۔

آسٹریلیا کی جانب سے جوش ہیزلی ووڈ نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ پیٹ کمنس،اسٹوئنس،ریچارڈسن اور ایڈم زمپا نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

میچ ٹائی ہونے کے بعد سپر اوور شروع ہوا،جس میں  سری لنکا نے پہلے کھیلتے ہوئے 1 اوور میں 5 رنز بنائے اور آسٹریلیا کو 6 رنز کا ہدف دیا  جسے آسٹریلیا نے  3 گیندوں پر پورا کر لیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انگلینڈ نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا
پاکستان کے ارحم بن فرخ نے ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ میں گولڈ میڈل حاصل کرلیا
فرانسیسی اسٹار فٹبالر امباپے ریال میڈرڈ کا حصہ بن گئے
سری لنکن کرکٹر کو  گولی مارکر ہلاک کردیا گیا
ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی پلیئرر رینکنگ جاری، بابر اور شاہین شامل
پاکستان کا دورہ نیوزی لینڈ کے لیے شیڈول جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر