Advertisement
Advertisement
Advertisement

برصغیر کی عظیم گلوکارہ لتا منگیشکر جہانِ فانی سے کوچ کرگئیں

Now Reading:

برصغیر کی عظیم گلوکارہ لتا منگیشکر جہانِ فانی سے کوچ کرگئیں
لتا منگیشکر کی طعبیت

 برصغیر کی لیجنڈ گلوکارہ لتا منگیشکر  92 سال کی  عمر میں انتقال کر گئیں ہیں۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق لتا منگیشکر کورونا کے سبب ممبئی کے کینیڈی اسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیر علاج تھیں۔

لتا منگیشکر کے معالج پریت سمدھانی نے پریس کانفرنس میں ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ لتا جی کو نئے سال کے آغاز پر کورونا کے سبب اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ تاہم حالت تشویش ناک ہونے پر انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا تھا۔

ڈاکٹر پریت سمدھانی کے مطابق کورونا کے بعد وہ نمونیا میں مبتلا ہوگئیں تھی، جس کی وجہ سے ان کے اعضائے ریئسہ نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا۔

 آنجہانی گلوکارہ سات دہائیوں تک اپنی سریلی آواز سے دنیا بھر میں موجود اپنے کروڑوں مداحوں کے کانوں میں رس گھولتی رہیں، ان کے گائے ہوئے کئی گانوں نے مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کیے۔

Advertisement

بھارتی حکومت کی جانب سے ان کی فنی خدمات کے اعتراف میں انہیں تین بڑے سرکاری اعزازات سے نوازا گیا، جن میں پدما و بھوشن، بھارت رتن اور پدم بھوشن شامل ہیں۔

ممبئی کے کینڈی اسپتال میں آج صبح 8:12 پر آخری سانس لینے والی لتا منگیشکر نے 36 سے زائد زبانوں میں اپنی آواز کا جادو جگایا۔

ستر سال کے فنی سفر میں انہوں نے 50 ہزار سے زائد گانے گائے، گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق انہیں 1947 سے 1991 تک دنیا میں سب سے زیادہ گانے ریکارڈ کرنے والی پلے بیک سنگر کا اعزاز بھی حاصل رہا۔

لتا منگیشکر کی آخری رسومات

بھارتی میڈیا کے مطابق لیجنڈ گلوکارہ لتا منگیشکر کی میت کو تقریباً 12.30 بجے ان کی رہائش گاہ لے جایا جائے گا، جبکہ انکی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ آج شام 6.30 بجے شیواجی پارک میں ادا کی جائیں گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
ساحر لودھی نے اہلیہ کے عوامی سطح پر نہ آنے کی وجہ بتا دی
دل کا دورہ کیوں پڑا؟ صبا قمر نے اصل وجہ بتا دی
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر