Advertisement
Advertisement
Advertisement

فضل الرحمان کی چوہدری برادران سے ملاقات، اندرونی کہانی سامنے آگئی

Now Reading:

فضل الرحمان کی چوہدری برادران سے ملاقات، اندرونی کہانی سامنے آگئی

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے چوہدری برادران سے ملاقات کی اور تحریک اعتماد پر تعاون کی درخواست کردی۔

مولانا فضل الرحمان چوہدری برادران کی رہائش گاہ پہنچے اور ان سے ملاقات کی، مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ وفد میں اکرم خان درانی، مولانا امجد خان اور مفتی ابرار احمد شامل تھے۔

پی ڈی ایم سربراہ نے چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی اور ان کی صحت یابی کے لئے دعاء بھی کی۔

بعد ازاں مولانا فضل الرحمان کی چوہدری برادران سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

پی ڈی ایم سربراہ نے ٹو دی پوائنٹ ایجنڈا چوہدری برادران کے سامنے رکھا اور تحریک عدم اعتماد پر چوہدری برادران سے تعاون کی درخواست کی۔

Advertisement

ذرئع کے مطابق اس موقع پر چوہدری شجاعت بولے آپ ہمارے لئے قابل محترم ہیں۔

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے چوہدری برادران سے 2 روز کا وقت مانگ لیا، مولانا نے کہا پی ڈی ایم اور اپوزیشن آپس میں مشاورت کرے گی اور 2 دن بعد آپ کو فون کیا جائے گا۔

پی ڈی ایم سربراہ نے کہا کل شہباز شریف آپ سے ملاقات کریں گے میں راہ ہموار کرنے بھی آیا ہوں جس پر چوہدری پرویز الہی مسکرا دیئے۔

واضح رہے پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان نے صبح سابق صدر آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے ان کی خیریت دریافت کی اور جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔

ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف زرداری نے مولانا فضل الرحمان کو یقین دہانی کرائی کہ عدم اعتماد کے معاملے پر پوری اپوزیشن آپ کے ساتھ ہے۔

اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین سے کہا کہ حکومت کے اتحادیوں سے بھی جلد رابطے کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ریڈ لائن منصوبہ عوام کیلیے وبال جان، پیپلزپارٹی نے کراچی کو تجربہ گاہ بنا دیا، حافظ نعیم الرحمان
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر