افغانستان
افغانستان میں نماز جمعہ کے دوران دھماکے کے نتیجے میں ایک نمازی جاں بحق اور 15 زخمی ہوئے ہیں۔
افغان میڈیا کے مطابق افغانستان کے صوبے بدغیث کے دارالحکومت میں نماز جمعہ کے دوران مسجد کی گیٹ کے پاس زور دار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے۔
صوبہ بدغیث کے محکمہ صحت کے سربراہ آصف قنات نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس ایک شخص مردہ حالت میں لایا گیا اور 15 افراد زخمی حالت میں لائے گئے جن میں سے ایک زخمی کی حالت انتہائی تشویشناک ہے جب کہ زخمیوں میں 3 بچے بھی شامل ہیں۔
The head of the Badghis health department, Asif Qanat, said one person was killed and 15 others were wounded in a blast this afternoon in the provincial capital. Three children are among the wounded.#TOLOnews https://t.co/zu9P4RBwJF
Advertisement— TOLOnews (@TOLOnews) February 11, 2022
رپورٹ میں بتایا گیا کہ مسجد کے باہر دھماکا اس وقت ہوا جب لوگ نماز جمعہ کے لیے مسجد کے اندر جارہے تھے ، دھماکے کی ذمہ داری اب تک کسی کی جانب سے قبول نہیں کی گئی ۔
اس حوالے سے اب تک طالبان کی جانب سے بھی کسی قسم کا بیان جاری نہیں کیا گیا۔
واضح رہے امریکی فوج کے انخلاء کے بعد طالبان کی حکومت اقتدار پر قابض ہوگئی تاہم اب تک کسی بھی ملک نے طالبان حکومت کو تسلیم نہیں کیا جب کہ طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے 5 سے زائد دھماکے ہوچکے ہیں جن کی ذمہ داری داعش خراسان نے قبول کی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
