Advertisement

’ 5 گھنٹے گاڑی میں سفر کرنے والا 6 گھنٹے میں ائیرایمبولینس سے واپس بھی آسکتا ہے ‘

فرخ حبیب نے کہا ہے کہ 5 گھنٹے گاڑی میں سفر کرنے والا 6 گھنٹے میں ائیرایمبولینس سے واپس بھی آسکتا ہے۔

وزیرمملکت فرخ حبیب نے بلاول ،زرداری و شہباز شریف کی ملاقات سے متعلق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس دن عالمی سطح کے وزرائے خارجہ پاکستان آرہے ہیں یہ اس دن احتجاج کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ احتجاج کے لیے اور بہت دن ہیں، ان سے کہتا ہوں اس پر نظر ثانی کریں ، وزرائے خارجہ یہاں سے کوئی غلط تاثر لیکر نہ جائیں۔

فرخ حبیب نے کہا کہ آج شہباز شریف صاحب نے بلاول اور زرداری کو بلایا ہے ، ہمیں امید ہے کہ پیٹ پھاڑ کر زرداری صاحب سے لوٹا ہوا مال نکال لیا جائیگا ، شہباز شریف آج زرداری کو رائیونڈ کی سڑکوں پر گھسیٹیں گے۔

وزیرمملکت فرخ حبیب نے کہا کہ یہ ان کی سیاسی ڈرامہ بازیاں ہیں، اس سے قبل بھی ان لوگوں نے تیتر بٹیر کھائے ہیں مگر نکلا کچھ نہیں ، زرداری،بلاول اور شہباز نے دونوں ہاتھوں سے ملک کو لوٹا ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ یہ چاہتے ہیں عمران خان ان کے راستے سے ہٹ جائے تاکہ ان کا احتساب نہ ہو ، عمران خان اب اور آئندہ پانچ سال بھی ادھر ہیں ، یہ جتنی مرضی ملاقاتیں کریں قلابازیاں لگائیں ان سے لوٹا مال نکلوایا جائے گا۔

فرخ حبیب نے کہا کہ میاں صاحب کو تنہائی کا سینڈرم نہیں جیل جانے کا خوف ہے ، ڈاکٹر نے کہا چہل قدمی کرنی ہے، میاں صاحب نے پانچ سو کلو میٹر کا سفر شروع کر دیا ، جو بندہ پانچ گھنٹے گاڑی میں سفر کرتا ہے وہ چھ گھنٹے میں ائیرایمبولینس سے واپس بھی آسکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
پاک افغان طورخم بارڈر آج بیسویں روز بھی ہر قسم کی سرگرمیوں کیلئے بند
Advertisement
Next Article
Exit mobile version