Advertisement
Advertisement
Advertisement

روس اسٹار لنکس ٹرمینلز کو فضائی حملوں کا نشانہ بنا سکتا ہے

Now Reading:

روس اسٹار لنکس ٹرمینلز کو فضائی حملوں کا نشانہ بنا سکتا ہے
روس اسٹار لنکس ٹرمینلز کو فضائی حملوں کا نشانہ بنا سکتا ہے

اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک نے جنگ سے متاثرہ یوکرین کواسٹارلنک کے ذریعے انٹرنیٹ کی فراہمی شروع کردی۔

اسٹارلنک سیٹلائیٹس سے منسلک ہونے کے لیے ایلون مسک کی جانب سے یوکرین کو روس سے جنگ کے دوران انٹرنیٹ سے منسلک رکھنے کے لیے ہزاروں کی تعداد میں اسٹار لنک کے ٹرمینلز( ڈش) اورطاقت وربیٹریاں بھی بھیجی گئیں ہیں۔

تاہم سیکیورٹی ماہرین نے خبردارکیا ہے کہ اسٹارلنکس کے ٹرمینلزکوکسی طریقے سے چھپا کراستعمال کیا جائے، کیوں کہ وہ جداگانہ شکل وصورت رکھتے ہیں۔

وگرنہ روس اسٹارلنک ڈش کو ایک اشارے کے طورپراستعمال کرتے ہوئے فضائی حملہ کرسکتا ہے۔

یوکرین میں روسی حملوں سے متاثرہ شہروں کے علاوہ یوکرینی افواج بھی اسٹارلنکس سیٹلائٹ انٹرنیٹ کوروسی ٹینکوں اوران کی پوزیشنزپرڈرون حملوں کے لیے استعمال کررہی ہیں۔

Advertisement

ایلون مسک نے بھی اسٹار لنک ٹرمینلز کی مخصوص شکل کو تسلیم کرتے ہوئے یوکرینی استعمال کنندگان سے درخواست کی ہے وہ انٹرنیٹ کنیکٹویٹی کے لیے فراہم کیے گئے آلات کو روسی فضائی حملوں سے بچانے کے لیے اینٹینے کے اوپرروشنی کا کیمو فلاج کریں۔

تاہم ماہرین نے کیمو فلاج کی تجویز کو احمقانہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمینلز کو کسی بھی شے سے ڈھکا نہیں جاسکتا کیوں کہ سیٹلائیٹس سے منسلک ہونے کے لیے آسمان اور ڈش کے درمیان کوئی رکاوٹ حائل نہیں ہونی چاہیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
’اسمارٹ فون کیس‘ جو آپ کو موبائل کی لت سے چھٹکارہ دلائے!
زمین سے 40 ہزار گھنٹے کا مشاہدہ؛ مِلکی وے کہکشاں کی نئی اور حیران کن تصویر جاری
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
واٹس ایپ اسٹوریج مینجمنٹ کو آسان بنانے کے لیے نیا فیچر لانے کی تیاری شروع
ٹی وی میزبانوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ! برطانوی چینل پر بھی اے آئی اینکر متعارف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر