Advertisement

’ڈینگی کے مرض کو پنجاب میں پھیلنے سے بروقت روکنا ضروری ہے‘

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ڈینگی کے مرض کو پنجاب میں پھیلنے سے بروقت روکنا ضروری ہے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی ملاقات ہوئی جس میں یاسمین راشد نے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کو ڈینگی سے نمٹنے کے اقدامات سے آگاہ کیا۔

ملاقات میں صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد نے کورونا ویکسینیشن پر ہونے والی پیش رفت کے بارے میں بھی بریفنگ دی۔

عثمان بزدار نے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  موسم کی تبدیلی کے ساتھ محکمہ صحت اور انتظامیہ ہمہ وقت چوکس رہیں اور ڈینگی سرویلنس کیلئے متعلقہ ٹیموں کو متحرک کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ محکموں کی ذمہ داری ہے کہ وہ وضع کردہ پلان پر عملدرآمد یقینی بنائیں اور ڈینگی سرویلنس پلان پر من وعن عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

Advertisement

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ اس ضمن میں کارکردگی کو روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ ڈینگی سرویلنس میں غفلت کسی صورت قابل قبول نہیں، ڈینگی کے مرض کو پنجاب میں پھیلنے سے بروقت روکنا ضروری ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ترجمان طالبان نے استنبول مذاکرات سے متعلق حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، پاکستان
سابق وزیراعلیٰ سندھ اور سینئر پی پی رہنما آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے
بھاڑ میں جائے فورتھ شیڈول ، مولانا فضل الرحمان پٹڑی سے اتر گئے
مشرقی محاذ پر شکست کے بعد مودی کی بولتی بند ہو گئی ، خواجہ آصف
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version