Advertisement

کراچی میں سمندری ہوائیں بند؛ گرمی کا پارہ بھی ہائی، درجہ حرارت 43 ڈگری تک جانے کا امکان

کراچی میں سمندری ہوائیں معطل

کراچی میں سمندری ہوائیں معطل ہونے کے باعث  آج شہر بھر میں گرمی کی شدت بڑھ گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی میں گرمی کی لہر کا یہ دوسرا دن ہے جس دوران پارہ 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کرنے کا امکان ہے۔

آج کم سے کم درجہ حرارت 23.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے  جبکہ گزشتہ روز درجہ حرارت 42.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

 اس حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ محکمہ موسمیات کے مطابق آج (جمعرات ) گرمی اور بڑھ جائے گی جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43 سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں سمندری ہوائیں معطل ہیں جبکہ اس وقت شہر میں 12 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مغربی ہوا چل رہی ہے۔

Advertisement

ہیٹ اسٹروک کا خدشہ:

کراچی میں گرمی کی شدت میں ہر روز اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے جس کے باعث ہیٹ اسٹروک کے خدشات بڑھنے لگے ہیں۔

اس حوالے سے ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ شہریوں کو گرمی سے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے زیادہ سے زیادہ پانی پیئے، دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں  اور دھوپ میں نکلتے وقت گیلا تولیا سر پر رکھیں ۔

ماہرین کے مطابق گرم موسم میں ہیٹ اسٹروک کے خدشات بڑھ جاتے ہیں لٰہذا اس موسم میں اپنا خیال رکھیں۔

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ شہر میں لو کی کیفیت یکم اپریل تک جاری رہے گی۔

 محکمہ موسمیات نے واضح کیا ہے کہ اب تک ماہ مارچ میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 20 مارچ 2010 کو 42.2 ڈگری ریکارڈ لیا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
پاک افغان طورخم بارڈر آج بیسویں روز بھی ہر قسم کی سرگرمیوں کیلئے بند
Advertisement
Next Article
Exit mobile version